شیر شیران
جے کے این ایس
بڈگام ۔۔۔۔10/مارچ
سال 2018 کے اوسط میں قائیم اورچھانہ پورہ سرینگر میں واقع معروف فلاحی وسماجی ادارہ احاطہ وقار میں آج خواتین کےعالمی دن کے نسبت سے ایک پر ویقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی کی سرکردہ خواتین اصلاح کاروں نے بغیر مذہب وملت ھر ایک خواتین با اختیار بنانے کے لیے اپنی قیمتی آراہیں پیش کیں ۔ بزم خواتین ریڈیو کشمیر کی نامور پیش کار محترمہ۔شوقیہ قریشی ،ثایقہ تبسم اور سایقہ رفیق نے سماج میں خواتین کواپنا صحیح مقام عطا کرنے اور ان کو با اختیار بنانے کے لیے حاضرین کو حوصلہ دلایا۔ مذکورہ مقررین نے بلترتیب اپنے اپنے خطاب میں عالم کی خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہویے اکیسویں صدی کے ترقی یافتہ سماج میں ان کی قدرو منزلت اور ویقار کو بلند کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے پر سخت زور دیا۔ اس موقعے پراحاطہ وقار کے زمہ دار زعما جاوید احمد , انجینیر خضر محمد , لیلیٰ سلطانہ اور چیرمین عبدلغنی پرے نے بزرگ خواتین کو درپیش مسایل کو حل کرنے کے لیے احاطہ وقار چھانہ پورہ میں محکمہ سماج بہبود ,محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے مندوبین کو روشناس کرایا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گردونواح میں بزرگ حضرات کو احاطہ وقار کے ساتھ وابسطہ کرنے میس اپنا رول ادا کریں۔ احط وقار چھان پورہ میس بزرگ شہریوں کی طبی نگہشداشت کے لیے حکومت نے تربیت یافتہ Gigiatric ڈاکٹر , ماہر Physiotherapist کے علاوہ , قانونی مشورہ دینے اور بزرگوں کو سماجی بہبود محکمہ کی طرف دستیاب مختلف فلاحی سکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کیلیے اہلکار اور رضاکار ہر وقت موجود رہتے ہیں۔
پرنسپل گورنمنٹ ہایر سیکنڈری سکول چھانہ پورہ ڈاکٹر سمینہ وانی نے اس موقعہ پر بولتے ہویے بزرگ خواتین کا احترام کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے نوجوانوں اور رضاکارانہ تنظیموں کے رول کو اجاگر کیا۔