پیرزادہ سعید
کرناہ//کرناہ کپوارہ شاہراہ کے بند رہنے کے پیش نظر انتظامیہ نے کرناہ کےکئے چاپر سروس شروع کی ہے جس دوارن جمعرات کے روز کرناہ کے کل 17 افراد کو ٹنگڈار سے کپواڑہ تک ایئر لفٹ کیا گیا۔ ان میں چار مریض بھی شامل تھے جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، ان کے ساتھ پانچ اٹینڈنٹ اور آٹھ مسافر تھے۔ کرناہ اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے لوگ خوش ہیں اور لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ دا اکیا ہے کیونکہ ہنگامی حالات کے دوران تیز رفتار اور مربوط کوششوں سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔کرناہ، جو اپنے دور دراز اور برفباری والے علاقوں کے لیے جانا جاتا ہے، کو گزشتہ پانچ دنوں میں شدید برف باری کی وجہ سے اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں سادھنا پاس کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، سادھنا ٹاپ پر برفانی تودے کی وارننگ نے برف صاف کرنے کی کوششوں کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم کے مزید سازگار ہونے کے بعد شاہراہ کو گاڑیوں کی امد ورفت کےلئے بحال کر دیا جائے گا۔
J&K Govt. appreciates resilience & trust shown by people, Appeals public to stay calm
Jammu: The Government of Jammu & Kashmir appreciates all its citizens for their continued resilience and trust in the face...
Read more