بر صغیر کی معروف ادبی و ثقافتی شخصیت، مشہور شاعرادیب اور ثقافت ساز جناب فاروق نازکی کے انتقال پر ادبی مرکز کمراز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی ہمہ جہت شخصیت کو خراج عقیدت ادا کیا ھے ۔
مرحوم نے چھ دہائیوں پر محیط اپنے ادبی سفر کے دوران کشمیری زبان ،ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے جو خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم فاروق نازکی عمر بھر ادبی مرکز کمراز کے بہی خواہ اور اسکے پرگراموں کے ذبردست حامی و قدردان رہے۔
ادبی مرکز کمراز انکے انتقال کو کشمیری زبان و ادب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے انکے لواحقین و جملہ خانوادہ نازکی کے ساتھ اظہار یکجھتی کرتا ہے۔
جاری کردہ
میڈیا سیل
ادبی مرکز کمراز