پیرزادہ سعید
کرناہ //برف باری کی وجہ سے گزشتہ پانچ روز سے بند پڑی کرناہ کپوارہ شاہراہ کو سوموار کی شام کو گاڑیوں کی امد ورفت کےلئے بحال کر دیا گیا جس دوران ایک میت سمیت سینکڑوں مسافر 50 کے قریب گاڑیوں میں کرناہ روانہ ہوئے ۔یہ مسافر وادی اور کپوارہ کے متعدد علاقوں میں درماندہ تھے ۔محکمہ بیکن نے سوموار کو موسم کے سازگار ہونے کے بعد سڑک سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا شاہراہ پر چار فٹ سے زیادہ برف تھی ۔اس دوران کرناہ انتظامیہ نے ایک ایڈوائزی جاری کی ہے جس دوران مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور مخالف سمت میں کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ایڈوائزی میں مزید کہا گیا ہے کہ آج ٹنگڈار سے چوکیبل کےلئے ٹریفک ہو گی ۔اس دوران انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ ایسی کسی بھی گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس کے پاس چین نہیں ہو گے ۔
KNB Senior Managing Editor Completes Defence Correspondents Course 2026
Tezpur, October 11:The Senior Managing Editor of Kashmir News Bureau (KNB) has successfully completed the Defence Correspondents Course (DCC) 2026,...
Read more







