Friday, July 11, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

وادی کشمیر کے طول و عرض میں صلوٰۃ الاستسقاء اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام

Gadyal Desk by Gadyal Desk
12/01/2024
A A
وادی کشمیر کے طول و عرض میں صلوٰۃ الاستسقاء اور دعاؤں کا  خصوصی اہتمام
FacebookTwitterWhatsappTelegram

رفع آفات کے لیے اولیاء کرام کے نقش قدم کی پیروی ناگزیر (علامہ حامی)

پرنس آیاز

Related posts

Jashn-e-Sarhad: Grand Border Festival held at Shahdara Uri under Vibrant Villages Programme Phase-II

10/07/2025
Preserving our ecosystem, a collective responsibility: Committee on Environment

Preserving our ecosystem, a collective responsibility: Committee on Environment

10/07/2025

سرینگر: روئے زمین پر جنت کا مقام رکھنے والی وادی کشمیر میں مسلسل خشک موسم سرما اور مثل قحط صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج جمعہ المبارک کے عظیم موقع پر وادی کے اطراف میں خصوصی نمازوں اور دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے مطابق وادی کی متعدد مساجد اور خانقاہوں کے خطباء و علماء کرام کی رہنمائی میں بعد از نماز جمعہ نماز استسقاء ادا گئی جس میں فرزندان توحید نے پرودگار عالم کے دربار میں سربسجود ہوکر رقت آمیز دعاوں کے ذریعے خداوند بزرگ سے باران رحمت اور موسم کی بحالی کے لیے آہ و زاری کی۔ اس موقع پر مختلف مساجد و مدارس میں توبہ استغفار اور قرآن خوانی کی مجالس بھی منعقد کی گئیں جن میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔خبری اشاعیہ کے مطابق اس خصوصی نماز یعنی نماز استسقاء کے اہتمام کی تجویز وادی کے جید اور معروف علماء اسلام نے چند دن پہلے ہی دی تھی بالخصوص جن میں کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے امیر علامہ ڈاکٹر غلام رسول حامی کا نام سر فہرست شامل ہیں۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس سال موسم سرما اب تک نہ صرف مکمل طور پر خشک و بےآب و برف گزرا ہے بلکہ دن بہ دن یہاں کے دن کے درجہ حرارت میں اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں عوام الناس کی روز مرہ کی زندگی اور وادی کشمیر کی اقتصادی حالت سخت پریشانیوں سے جوج رہی ہے۔ موسم کی موجودہ ابتر صورتحال کے باعث جہاں لوگوں میں مختلف امراض کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے وہی برف کی معدومیت سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا وادی کشمیر کی طرف رجحان اور میلان بھی ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار کارون اسلامی انٹرنیشنل کے امیر ڈاکٹر غلام رسول حامی نے شیخ العالمؒ مرکزی جامع مسجد دیوسر کولگام میں جمعہ المبارک کے موقعہ پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، ساتھ ساتھ نماز استسقاء بھی ادا کرائی ۔ علامہ حامی نے اپنی تقریر میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کرکے دست سوال ہوں تاکہ رب العالمین مہربان ہو کر تمام تر مصائب کو دور کرے اور باران رحمت نازل فرمائے۔ ڈاکٹر حامی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب لوگوں نے انبیاء کرام، اولیاء عظام، صالحین زماں اور صوفیاء باصفا کے دامان رحمت سے دوری اختیار کی ہے تب تب رب العالمین کی طرف سے مختلف بلاوں، مصائب، اور عذاب کا نزول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اولیاء کرام کے درباروں اور ان کی دی ہوئی تعلیم سے انحراف کی وجہ سے لوگ آفات و آلام میں مبتلاء کیے جاتے ہیں۔ علامہ موصوف نے کہا کہ عصر حاضر میں لوگوں کو اولیاء کرام و صوفیاء عظام کے نقش قدم پر چلنا نہایت ناگزیر ہے تاکہ قوم و ملت دنیوی و اخروی خوشحالی و کامیابی سے سرشار ہو سکے۔ اس ضمن میں علامہ حامی نے کہا کہ ان کی زیر صدارت تحریک کارون اسلامی انٹرنیشنل گزشتہ کیی دہائیوں سے اولیاء و صوفیاء کا پاک مشن دنیا کے گوشہ گوشہ میں روشن کرنے کی سعی میں مگن ہے تاکہ رہتی دنیا میں حقیقی امن، استحکام اور خوشحالی کے داعمی اسباب میسر و مربوط کئے جاسکیں۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Jammu & Kashmir Youth Contingent Gears Up for National Youth Festival in Nashik, Promising a Celebration of Unity and Cultural Richness

Next Post

IGP Kashmir visits North Kashmir’s Baramulla district

Related Posts

Kashmir

Jashn-e-Sarhad: Grand Border Festival held at Shahdara Uri under Vibrant Villages Programme Phase-II

by Gadyal Desk
10/07/2025
0

BARAMULLA: In a remarkable celebration of cultural harmony, heritage and development, a day-long mega Border Festival 'Jashn-e-Sarhad, Sufi Saaz ke...

Read more
Preserving our ecosystem, a collective responsibility: Committee on Environment

Preserving our ecosystem, a collective responsibility: Committee on Environment

10/07/2025

J&K High Court conducts plantation drive at Janipur complex

10/07/2025
Centre Must Ensure Security for Tourists: Mamata Banerjee after Meeting CM Omar Abdullah

Centre Must Ensure Security for Tourists: Mamata Banerjee after Meeting CM Omar Abdullah

10/07/2025

DLSA Budgam holds awareness program on female foeticide, POCSO Act 2012

10/07/2025
Next Post
IGP Kashmir visits North Kashmir’s Baramulla district

IGP Kashmir visits North Kashmir’s Baramulla district

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.