اعزاز پانے والوں میں دوردرشن سرینگر سے وابستہ ضلع شوپیان کے نمایندے گلزار احمد ڈھل بھی شامل ہے جنہوں نے پورے پروگرام میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ادھر ضلع شوپیان میں سینیئر صحافی گلزار احمد کو اعزاز سے نوازنے پر ضلع سے وابستہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ صحافیوں نے مبارک باد پیش کی ہے اور بتایا کہ گلزار احمد ایک ہونہار اور تجربے کار شخصیت ہیں جو گزشتہ 20 برس سے زائد عرصے سے صحافت کے میدان میں اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں ۔