پیرزادہ سعید
کرناہ //سٹیٹ بینک آف انڈیا اور 104 انفنٹری بریگیڈ کے تعاون سے کرناہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ کیمپ آرمی ESM سیل 104 انفنٹری بریگیڈ میں منعقد کیا گیا تھا، اور اس کا مقصد سابق فوجی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ضروری طبی معائنہ اور مشاورت فراہم کرنا تھا۔کیمپ میںسابق فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد پہنچی تھی جنہیں صحت کی خدمات جیسے کہ جنرل میڈیکل چیک اپ، بلڈ پریشر کی نگرانی، بلڈ شوگر اور ڈاکٹروں سے خصوصی مشاورت تک رسائی فراہم کی گئی۔ میڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس دوران بتایا گیا کہ اس کیمپ کا مقصد سابق فوجیوں کی صحت پر خصوصی توجہ دینا تھا
۔وادی کے ڈاکٹروں نے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے تمام مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ علاج فراہم کیا۔ ایس بی آئی کے مینیجر مصطفیٰ حبیب نے کہا میڈیکل کیمپ میں مقامی لوگوں کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھا گیا اور آس پاس کے دیہاتوں کے تقریباً 200 افراد نے مفت طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے مزید کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اس دور افتادہ علاقے کے مریضوں کو فائدہ پہنچ سکے ۔