Tuesday, May 20, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

بانی جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ خواجہ غلام رسول بیگ کی 27ویں برسی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
11/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

صدر دفتر سرینگر کے علاوہ ضلعی اضلاع میں تقریبات ،خراج عقیدت پیش

سرینگر /11 دسمبر/وی او آئی//جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے بانی،جموں کشمیر لو پیڈ گورنمنٹ سرونٹس فیڈریشن اور میونسپل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور معروف سماجی کارکن مرحوم خواجہ غلام رسو ل بیگ کی 27ویں برسی کے سلسلے میں آج جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے مرکزی دفترسرینگر میںایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ ٹرسٹ کے چیرمین کی قیادت میں مرحوم کے حق میں مجلس ایصال ثواب کی مجلس بھی منعقد ہوئی جبکہ مرحوم کے حق میںٹرسٹ کے ضلعی دفاترمیںبھی تقریبات منعقد کی گئیںجس میںضلعی دفاتر سے وابستہ عہدیداروں نے اور رضاکاروں نے شرکت کی وائس آف انڈیا کے مطابق مرحوم خواجہ غلام رسول بیگ کی 27ویں برسی کے سلسلے میں ٹرسٹ کے مرکزی دفتر میںجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ کی قیادت میں ایک مجلس منعقد کی گئی جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیااور ان کی خدمات پر مقررین روشنی ڈالی۔ اس پ ±روقار تقریب میں ملازمین انجمنوں کے مختلف لیڈران اور نمائندوںکے علاوہ متعدد اہم شخصیات اور سماجی کارکنان نے شرکت کرکے مرحوم کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چرمین اشتیاق بیگ نے اپنے والد ماجد کی سماجی خدمات کو ا ±جاگر کیا۔ اس دوران دیگر مقررین نے بھی مرحوم کی کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی اور ان کی انسانی خدمات کوسراہا۔ تقریب میں مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے مشن کو زندہ رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔ دریں اثنا ٹرسٹ کے ضلعی دفاتر میں بھی اسی طرح کی تقریبات منعقد کی گیں جن میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ٹرسٹ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں کے مختلف اضلاع میں خاص کر سرحدی علاقوں میں طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میںکمزور طبقہ کے لوگوں کو مفت علاج و معالجہ اور ادویات فراہم کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹرسٹ کی جانب سے دیگر فلاحی کام بھی انجام دیئے جاتے ہیں اور مجبور اور غریب کنبوں کو وقت وقت پر امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ ٹرسٹ وقت وقت پر خون کے عطیہ کے کیمپ بھی منعقد کررہاہے اور ضرورت کے وقت مریضوں کو خون فراہم کیا جاتا ہے ۔اد ھر اس سلسلے میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرسٹ 1996سے کام کررہا ہے اور اس کو معروف ٹریڈ یونین لیڈر غلام رسول بیگ کی یاد میں قیام میں لایا گیا تھا تاکہ غریب اور مجبور لوگوں کی مدد کی جاسکے ۔ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہاکہ فلاحی سرگرمیاں آئیندہ بھی اسی طرح جاری رکھی جائیںگی ۔

Related posts

CRPF’s 179 BN Holds 6th Free Medical Camp in Sopore’s Remote Zaingair Belt

CRPF’s 179 BN Holds 6th Free Medical Camp in Sopore’s Remote Zaingair Belt

19/05/2025
Janta Dal United Welcomes Youth Leaders from NC in Srinagar

Janta Dal United Welcomes Youth Leaders from NC in Srinagar

19/05/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Tourism department celebrates International Mountain Day

Next Post

Empowering Rajouri District: Viksit Bharat Sankalp Yatra promotes inclusive coverage under Govt schemes

Related Posts

CRPF’s 179 BN Holds 6th Free Medical Camp in Sopore’s Remote Zaingair Belt
Kashmir

CRPF’s 179 BN Holds 6th Free Medical Camp in Sopore’s Remote Zaingair Belt

by Gadyal Desk
19/05/2025
0

Sopore: The Central Reserve Police Force (CRPF)’s 179 BN on Monday organised yet another free medical camps for the awaam...

Read more
Janta Dal United Welcomes Youth Leaders from NC in Srinagar

Janta Dal United Welcomes Youth Leaders from NC in Srinagar

19/05/2025

Schools Reopen Along J&K Border Areas After Nearly Two Weeks

19/05/2025
Sakeena Masood inaugurates, addresses National Academia Industry Conclave 4.0 at IUST

Sakeena Itoo conducts extensive tour of DH Pora Constituency

19/05/2025
Satish Sharma conducts surprise visit to MD RTC, Director FCS&CA, Kashmir offices

Satish Sharma conducts extensive tour of Kaleeth, Battal, Kharah, Thakar, Jogwan areas of Jammu

19/05/2025
Next Post
Empowering Rajouri District: Viksit Bharat Sankalp Yatra promotes inclusive coverage under Govt schemes

Empowering Rajouri District: Viksit Bharat Sankalp Yatra promotes inclusive coverage under Govt schemes

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.