Friday, May 9, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

روشن مستقبل کی اور: بھارت کی جی 20 صدارت اور ایک نئے کثیر الجہتی صبح کا آغاز

Gadyal Desk by Gadyal Desk
29/11/2023
A A
روشن مستقبل کی اور: بھارت کی جی 20 صدارت اور ایک نئے  کثیر الجہتی صبح کا آغاز
FacebookTwitterWhatsappTelegram

نریندر مودی

آج بھارت کو جی 20 کی صدارت سنبھالنے کے 365 دن مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ ’وسودھیو کٹمبکم؛ ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کے جذبے کی عکاسی، دوبارہ عزم اور اسے تازہ کرنے کا ایک لمحہ ہے۔
گزشتہ سال جب ہم نے یہ ذمہ داری سنبھالی تو عالمی منظر نامہ کثیر الجہتی چیلنجوں سے نبرد آزما تھا: کووڈ-19 وبائی مرض سے بحالی، ابھرتے ہوئے ماحولیاتی خطرات، مالی عدم استحکام اور ترقی پذیر ممالک میں قرضوں کا بحران، سب زوال پذیر کثیر الجہتی نظام کی مثالیں ہیں۔ تنازعات اور مسابقت کے درمیان، ترقیاتی تعاون متاثر ہوا، جس سے ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
جی 20 کی صدارت سنبھالتے ہوئے بھارت نے دنیا کو جوں کا توں رہنے کا متبادل، جی ڈی پی پر مرکوز سے انسان پر مرکوز ترقی کی طرف منتقلی پیش کرنے کی کوشش کی۔ بھارت کا مقصد دنیا کو یہ یاد دلانا تھا کہ کون سی چیز ہمیں متحد کرتی ہے، بجائے اس کے کہ ہمیں کون سی چیز تقسیم کرتی ہے۔ آخر کار، عالمی بات چیت – چند لوگوں کے مفادات کو بہت سے لوگوں کی امنگوں کو راستہ دینا تھا کو فروغ دینا تھا۔ جیسا کہ ہم جانتے تھے کہ اس کے لئے کثیر الجہتی کی بنیادی اصلاح کی ضرورت ہے۔
جامع، پرعزم، عمل پر مبنی اور فیصلہ کن یہ چار الفاظ جی 20 کے صدر کی حیثیت سے ہمارے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہیں، اور نئی دہلی لیڈرز ڈیکلریشن (این ڈی ایل ڈی)، جسے جی 20 کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے، ان اصولوں پر عمل کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔
شمولیت ہماری صدارت کے مرکز میں رہی ہے۔ افریقی یونین (اے یو) کو جی 20 کے مستقل رکن کے طور پر شامل کرنے سے 55 افریقی ممالک کو فورم میں ضم کیا گیا ، جس نے اسے عالمی آبادی کے 80% تک پھیلا دیا۔ اس فعال موقف نے عالمی چیلنجوں اور مواقع پر زیادہ جامع مکالمے کو فروغ دیا ہے۔
بھارت کی جانب سے دو ایڈیشنوں میں منعقد ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی ’وائس آف دی گلوبل ساو¿تھ سمٹ‘ نے کثیر الجہتی کی ایک نئی صبح کا آغاز کیا۔ بھارت نے عالمی مباحثے میں گلوبل ساو¿تھ کے خدشات کو مرکزی دھارے میں شامل کیا ہے اور ایک ایسے دور کا آغاز کیا ہے جہاں ترقی پذیر ممالک عالمی بیانیے کو تشکیل دینے میں اپنا جائز مقام حاصل کرتے ہیں۔
شمولیت نے جی 20 کے بارے میں بھارت کے داخلی نقطہ نظر کو بھی متاثر کیا، جس سے یہ ایک عوامی صدارت بن گیا جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لئے موزوں ہے۔ ”جن بھاگی داری“ (عوام کی شرکت) تقریبات کے ذریعے جی 20 نے 1.4 بلین شہریوں تک رسائی حاصل کی، جس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیوں) کو شراکت دار کے طور پر شامل کیا گیا۔ اور بنیادی عناصر پر بھارت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بین الاقوامی توجہ وسیع تر ترقیاتی مقاصد کی طرف مبذول ہو، جو جی 20 کے مینڈیٹ سے مطابقت رکھتے ہیں۔
2030 کے ایجنڈے کے اہم نقطہ نظر پر، بھارت نے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) پر پیشرفت کو تیز کرنے کے لئے جی 20 2023 ایکشن پلان پیش کیا، جس میں صحت، تعلیم ، صنفی مساوات اور ماحولیاتی استحکام سمیت باہم مربوط امور کے لئے ایک کراس کٹنگ ، ایکشن پر مبنی نقطہ نظر اپنایا گیا۔
اس پیش رفت کو آگے بڑھانے والا ایک اہم شعبہ مضبوط ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) ہے۔ یہاں، بھارت اپنی سفارشات میں فیصلہ کن تھا، جس نے آدھار، یو پی آئی اور ڈیجی لاکر جیسی ڈیجیٹل اختراعات کے انقلابی اثرات کو براہ راست دیکھا تھا۔ جی 20 کے ذریعے، ہم نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ریپوزٹری کو کامیابی سے مکمل کیا، جو عالمی تکنیکی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ ذخیرہ، جس میں 16 ممالک کے 50 سے زائد ڈی پی آئی شامل ہیں، گلوبل ساو¿تھ کو جامع ترقی کی طاقت کو کھولنے کے لئے ڈی پی آئی کی تعمیر، اپنانے اور اسکیل کرنے میں مدد ملے گی۔
ہماری ایک زمین کے لئے، ہم نے فوری، دیرپا اور مساوی تبدیلی پیدا کرنے کے لئے پرعزم اور جامع مقاصد متعارف کرائے ہیں۔ اعلامیے کا ’گرین ڈیولپمنٹ معاہدہ‘ بھوک کا مقابلہ کرنے اور سیارے کی حفاظت میں سے کسی ایک کے انتخاب، ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے جہاں روزگار اور ماحولیاتی نظام قابل تعریف ہوں، کھپت آب و ہوا کے بارے میں باشعور ہو، اور پیداوار سیارے دوست ہو کے چیلنجوں سے نمٹتا ہے۔ جی 20 اعلامیے میں 2030 تک عالمی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گلوبل بائیو فیولز الائنس کے قیام اور گرین ہائیڈروجن پر زور دینے کے ساتھ ساتھ جی 20 کے صاف ستھرے اور سرسبز دنیا کی تعمیر کے عزائم سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ہمیشہ سے بھارت کی اخلاقیات رہی ہے اور لائف اسٹائل فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ (ایل آئی ایف ای) کے ذریعے دنیا ہماری صدیوں پرانی پائیدار روایات سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
مزید برآں، اعلامیہ ماحولیاتی انصاف اور مساوات کے لئے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں گلوبل نارتھ سے خاطر خواہ مالی اور تکنیکی مدد پر زور دیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ ترقیاتی فنانسنگ کے حجم میں درکار کوانٹم چھلانگ کو تسلیم کیا گیا جو اربوں ڈالر سے کھربوں ڈالر تک منتقل ہو رہی ہے۔ جی 20 نے تسلیم کیا کہ ترقی پذیر ممالک کو 2030 تک اپنے قومی طور پر طے شدہ کنٹری بیوشن (این ڈی سیز) کو پورا کرنے کے لئے 5.9 ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہے۔
درکار بھاری وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جی 20 نے بہتر، بڑے اور زیادہ موثر کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت اقوام متحدہ کی اصلاحات میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے اہم اداروں کی تنظیم نو میں، جو زیادہ منصفانہ عالمی نظام کو یقینی بنائے گا۔
اعلامیے میں صنفی مساوات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوئی جس کے نتیجے میں اگلے سال خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا۔ بھارت کا خواتین ریزرویشن بل 2023، بھارت کی پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اسمبلی کی ایک تہائی نشستیں خواتین کے لئے مختص کرنا خواتین کی قیادت والی ترقی کے لئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
نئی دہلی اعلامیہ ان کلیدی ترجیحات میں تعاون کے نئے جذبے کی عکاسی کرتا ہے، جس میں پالیسی ہم آہنگی، قابل اعتماد تجارت اور پرجوش ماحولیاتی اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ہماری صدارت کے دوران جی 20 نے 87 نتائج اور 118 منظور شدہ دستاویزات حاصل کیں، جو ماضی کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
جی 20 کی صدارت کے دوران بھارت نے جغرافیائی سیاسی مسائل اور اقتصادی ترقی اور ترقی پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کی قیادت کی۔ دہشت گردی اور شہریوں کا بے رحمانہ قتل ناقابل قبول ہے اور ہمیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے ساتھ اس سے نمٹنا ہوگا۔ ہمیں دشمنی پر انسانیت پسندی کو اپنانا چاہیے اور اس بات کا اعادہ کرنا چاہیے کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے۔
مجھے خوشی ہے کہ ہماری صدارت کے دوران بھارت نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی: اس نے کثیر الجہتی کو دوبارہ زندہ کیا، گلوبل ساو¿تھ کی آواز کو بڑھایا، ترقی کی حمایت کی، اور ہر جگہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے جدوجہد کی۔
جب ہم جی 20 کی صدارت برازیل کے حوالے کر رہے ہیں تو ہم ایسا اس یقین کے ساتھ کر رہے ہیں کہ لوگوں، سیارے، امن اور خوشحالی کے لیے ہمارے اجتماعی اقدامات آنے والے برسوں تک گونجتے رہیں گے۔

Related posts

WORLD ATHLETICS DAY

WORLD ATHLETICS DAY

03/05/2025
UNVEILING THE SPLENDOR OF GUREZ VALLEY AN ODYSSEY FROM DAWAR TO THE ENIGMATIC PATALWAN LAKE

THE EVOLVING DIGITAL LANDSCAPE OF KASHMIR: A DECADE OF TRANSFORMATION

01/05/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Chairman General Zorawar Singh Trust calls on Lt Governor

Next Post

Inter-District Provincial Level Baseball Competition Concludes at GCOPE Ganderbal

Related Posts

WORLD ATHLETICS DAY
Article

WORLD ATHLETICS DAY

by Arshid Rasool
03/05/2025
0

World Athletics Day, observed every year on May 7, is a global celebration dedicated to promoting athletics as a means...

Read more
UNVEILING THE SPLENDOR OF GUREZ VALLEY AN ODYSSEY FROM DAWAR TO THE ENIGMATIC PATALWAN LAKE

THE EVOLVING DIGITAL LANDSCAPE OF KASHMIR: A DECADE OF TRANSFORMATION

01/05/2025
KASHMIR THROUGH THE LENS: PHOTOGRAPHY AND STORYTELLING

CULTURAL HERITAGE OF KASHMIR: A RICH TAPESTRY OF TRADITION AND LEGACY

01/05/2025
With Gratitude and Respect: Bidding Adieu to Our Guiding Light

FOLK SONGS AND POETRY OF GUREZ: ECHOES OF THE MOUNTAIN

01/05/2025
With Gratitude and Respect: Bidding Adieu to Our Guiding Light

EMPOWERED AND INSPIRING: KASHMIR’S WOMEN LEADERS REDEFINE THE VALLEY’S FUTURE

01/05/2025
Next Post
Inter-District Provincial Level Baseball Competition Concludes at GCOPE Ganderbal

Inter-District Provincial Level Baseball Competition Concludes at GCOPE Ganderbal

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.