پیرزادہ سعید
کرناہ //فوج کی جانب سے ٹیٹوال سرحد پر 104میٹر کا بلند ترین ترنگا لہرایا گیا ۔کرناہ میں لائن آف کنٹرول پر دیش بھگتی کی گونجیں اُس وقت سنائی دیں، جب ٹیٹوال سرحد پر جلہانہ گاﺅں کے سامنے 104فٹ کا اونچا پرچم لہرایا گیا۔ تقریب میں مہما ن خصوصی کے فرائض 15ویں کما ن کے جی او سی جنرل رجیو گاﺅے نے انجام دی۔ اس دوران جی او سی 28انفنٹری میجر جنرل گریش کالیہ کمانڈر شکتی وجے برگریڈ این کے داس ۔ڈی آئی جی پولیس نارتھ کشمیر زو ن وویک گپتا ، ڈی آئی جی بی ایس ایف ، ممبئی سے آئی ہوئی سماجی کارکن اما مکئی ، ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر، سابق ایم ایل اے کرناہ کفیل الرحما ں، راجہ منظور کے علاوہ سابق فوجی اہلکار،بار ایسوسی ایشن ،پنچایتی ارکین ، سیول سوسائٹی کے ممبرا ن بھی وہا ں موجود تھے ۔اس موقع پر ثقافتی اور دیش بھگتی سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس دوران بچوں نے اپنے فن کا مظاہراہ کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں سے دات حاصل کی ۔ جھڈا لہرانے کی رسم اگرچہ سرحد کے اس طرف ٹیٹوال میں منائی گئی لیکن اس کا نظارہ سرحد پار جلہانہ گاﺅں کے لوگوں نے دیکھا ۔ اس موقع پر جی او سی 15کور نے اپنے خطاب میں کہا ٹیٹوال سرحد پر ملک کا یہ بلند ترین ترنگاملک کے باشندوں اور نوجوانوں کے جذبے میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے کہا یہ یہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے سیاحوں کو ملک کےلئے قربان ہونے والے شہداءکی یاد دلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا سر فخر سے بلند ہو رہا ہے کیونکہ ہمارا پرچم اسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہم بھارت جیسے سکولر ملک میں رہتے ہیں جہاں ہر رنگ نسل اور ذات پات کے لوگ ہیں اور ہمارا ترنگا ہمیں اپسی بھائی چارہ امن وامان کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اس وقت منشیات جیسی لت میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اس لت سے دور رکھنے میں کلیدی رول ادا کریں ۔انہوں نے لوگوںکو یقین دلایا کہ باڈر سیاحت کو فروغ دینے اور یہاں کے نوجواں کو ایجوکیشن سمیت ہر ایک سیکٹر میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔اس موقعہ پر جی او سی 28انفنٹری میجر جنرل گریش کالیہ کمانڈر شکتی وجے برگیڈ این کے داس نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلند ترین ترنگے کے سرحد پر لہرنے سے پوری قوم کو فخر ہے، اس دورا ن حب الوطنی کا جزبہ رکھنے والے کئی افراد کو اعزاز سے بھی نوازہ گیا ۔پرچم کشائی کے بعد ترنگا کپ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کا بھی افتتاح کیا گیا۔23د ن کی مدت تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں علاقے کی 30سے زیادہ ٹیموں کی شرکت متواقع ہے ۔معلوم رہے کہ ٹیٹوال سرحد پر گذشتہ دو برسوں کے دوراں سیلانیوں کا بھاری رش دیکھا جا رہا ہے اور ملک کے کونے کونے سے سیاح سرحد دیکھنے پہنچ رہے ہیں ،جبکہ اس کی اہمیت اور افادیت شاردا دیوی مندر کی تعمیر سے مزید بڑھ گئی ہے اور آج کے د ن کے موقع پر فوج نے ٹیٹوال میں ایسے سیاحوں کےلئے ایک کیفے کا بھی افتتاح کیا، جہا ں یہ سیلانی آسانی سے اپنے من پسند کے پکوان کھا سکتے
ہیں ۔
DC inspects Water Filtration Plants; Asks for extensive chlorination to combat water borne diseases
SHOPIAN, SEPTEMBER 27: Acting swiftly on reports regarding some cases of Hepatitis A in few villages of Shopian including Keegam,...
Read more