پیرزادہ سعید
کرناہ //مدرسہ صوت القرآن دلدار کرناہ میں ایک دینی اجتماع کے دوان30بچوں کو قرآن پاک حفظ کرنے پر دستاربندی کی گئی ۔جبکہ 6بچیوں نے بھی قرآن پاک حفظ کیا ،جن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس تقریب میں وادی بھر کے علماءکرام نے شرکت کی ۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں حفظ قرآن بچوں کی دستاربندی ہوئی جبکہ علاقہ کی 6بچیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی اور اُن کے ورثہ کو شالیں پیش کی گئیں ۔اس دینی اجتماع کی صدارت مولانا عبدالرشید مہتمم دارلعلوم بلالیہ سرینگر نے انجام دی، جبکہ مہمان خصوصی مفتی محمد آصف قاسمی تھے ۔مفتی شفیق الرحمان چراغ ،مفتی اعجاز احمد ،قاری سیف دین اورمفتی شبیر احمد قاسمی مہمان ذی وقار کی حیثیت سے وہاں موجود تھے ۔اس دوران مقررین نے قرآن مجید حفظ کرنے کے فضائل بیان کئے۔ انہوںنے قرآن مجید حفظ مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک حفظ کرنا عظیم سعادت ہے۔علماءکرام نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں دینی اور اخلاقی تعلیم کو عام کریں ۔تقریب میں ادادہ سے وابستہ علماءکرام نے شرکاءکا تقریب میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا ۔
Div Com flags off first batch of SANJY pilgrims from Domail Baltal
GANDERBAL: The Shri Amarnath Ji Yatra 2025 commenced today with great enthusiasm as the first batch of pilgrims was ceremoniously...
Read more