Wednesday, June 4, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

بھارت کا یو پی آئی: ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں عالمی رہنما

Gadyal Desk by Gadyal Desk
30/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

اگر کوئی ایسی بھارتی اختراع ہے جس نے حالیہ برسوں میں عالمی سرخیوں میں جگہ بنائی ہے تو وہ بلاشبہ یو پی آئی (یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس) ادائیگی کا نظام ہے۔ آج بھارت میں کی جانے والی تمام ادائیگیوں میں سے 40 فیصد سے زیادہ ڈیجیٹل ہیں، جن میں یو پی آئی کا بڑا حصہ ہے، جس کا استعمال 30 کروڑ سے زیادہ افراد اور 5 کروڑ سے زیادہ تاجر کرتے ہیں۔
یو پی آئی کا استعمال اسٹریٹ وینڈروں سے لے کر بڑے شاپنگ مالوں تک ہر سطح پر کیا جاتا ہے۔ 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق، آج دنیا کے تمام ممالک میں، بھارت سب سے زیادہ ڈیجیٹل لین دین کرنے والا ملک ہے، جس کی حصہ داری تقریبا 46 فیصد ہے۔ بھارت کے بعد برازیل، چین، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا کا نمبر آتا ہے۔ سال 2016 میں صرف 10 لاکھ لین دین کے بعد سے یو پی آئی نے 1 بلین (000 کروڑ) لین دین کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
سب سے بڑی تبدیلی جو یو پی آئی نے پیدا کی ہے وہ بھارتیوں کے لین دین کے طریقے میں ہے۔ گلوبل ڈیٹا کی تحقیق کے مطابق، نقد لین دین 2017 کے کل حجم کے 90 فیصد سے گھٹ کر 60 فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے۔ سال 2016 میں، 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کی منسوخی کے بعد چھ ماہ کے اندر ہی یو پی آئی پر کل لین دین کا حجم 2.9 ملین سے بڑھ کر 72 ملین ہو گیا۔ سال 2017 کے آخر تک یو پی آئی لین دین میں پچھلے سال کے مقابلے میں 900 فیصد اضافہ ہوا تھا اور اس کے بعد سے اس نے اپنی ترقی کا سفر جاری رکھا ہے۔
یو پی آئی بے حد صارف دوست ہے۔ یہ صارفین کو صرف ورچوئل پیمنٹ ایڈریس (وی پی اے) کا استعمال کرکے ادائیگی کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے بینک کی حساس تفصیلات ساجھا کرنے کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے۔ یہ عمل اتنا آسان ہے گویا اسمارٹ فون پر ٹیکسٹ میسج بھیجنا۔ اس کا نتیجہ سہولت سے کہیں زیادہ ہے، جو مالی شمولیت، شفافیت اور غیر رسمی معیشت کی تخفیف میں مدد کرتا ہے۔
یو پی آئی کی ترقی نے نہ صرف ادائیگیوں کے لیے نقد رقم کو نمایاں طریقے سے منتقل کیا ہے بلکہ دیگر ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں کو جگہ بھی لے لی ہے۔ مثال کے طور پر، تاجرانہ ادائیگیوں کے لیے ڈیبٹ کارڈ کا استعمال سال بہ سال کم ہوتا جا رہا ہے، اور یو پی آئی نے یہ بھی بدل دیا ہے کہ آج پری پیڈ والیٹ تک رسائی کیسے حاصل کی جائے۔ جوں جوں یو پی آئی ترقی اور جدت طرازی کی منازل جاری رکھے ہوئے ہے، اس کے بھارت کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل میں اور بھی اہم کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔
تاہم، ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کی کام یابی صرف ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی میں ہی میں مضمر نہیں ہے، بلکہ ان رویوں میں بھی ہے جس نے لوگوں کو نقد رقم سے ڈیجیٹل میں تبدیل ہونے کی ترغیب دی۔ کسی بھی رویے کی تبدیلی کی طرح، اسے بصیرت افروز اختراعات کے ذریعے نظام کے اعتماد اور رسائی پر مبنی ہونا چاہیے جو اس کے بنیادی گروپ کے لیے اس کی مطابقت کو یقینی بناتا ہے۔ ان میں ادائیگی ایپس کے ذریعے فراہم کردہ چھوٹے وائس باکس جیسی چھوٹی اور دل چسپ اختراعات شامل ہیں، جہاں سِری جیسی آواز یہ اعلان کرتی ہے کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ہر ادائیگی کے ساتھ فوری طور پر کتنی رقم موصول ہوئی ہے۔ اس سے چھوٹے تاجروں اور اسٹریٹ وینڈروں کے درمیان عدم اعتماد کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے، جو طویل عرصے سے نقد لین دین کے عادی رہے ہیں۔
ایک اور اہم ڈیزائن عنصر کسٹمر کو یو پی آئی کے لیے سروس فراہم کنندہ کا انتخاب پیش کرنا ہے، قطع نظر اس کے کہ صارف کا اکاؤنٹ کس بینک میں ہے۔ انتخاب کی طاقت کا مطلب یہ ہے کہ صارفین ادائیگیوں کے لیے یو پی آئی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنی پسندیدہ ادائیگی ایپس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
یو پی آئی کے ساتھ روپے کریڈٹ کارڈوں کا انضمام ڈیجیٹل ادائیگی کے منظر نامے میں ایک انقلابی قدم کی نشان دہی کرتا ہے، جس میں صارفین کے لیے کریڈٹ کارڈ اور یو پی آئی دونوں کے فوائد شامل ہیں۔ یو پی آئی لین دین کے لیے کریڈٹ کارڈوں کے ذریعے پیش کردہ قلیل مدتی کریڈٹ سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، کارڈ ہولڈر اب اپنے بچت کھاتوں سے نکالنے کے بجائے اپنی کریڈٹ لائنوں کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگی شروع کرسکتے ہیں۔
بھارت کا مضبوط ڈیجیٹل ادائیگی ایکو سسٹم دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہا ہے۔ یو پی آئی کی مقامی کام یابی کے بعد، نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے 2020 میں این آئی پی ایل (این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ) کے نام سے ایک شاخ قائم کی تاکہ ادائیگی کے نظام کو ملک سے باہر لے جایا جاسکے۔ اس کے بعد سے این آئی پی ایل اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 30 سے زیادہ ممالک میں مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں تاکہ بھارت کی سرحدوں سے باہر یو پی آئی پر مبنی لین دین کو بڑھایا جاسکے۔ حالیہ دنوں میں فرانس، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا یو پی آئی کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں۔ یو پی آئی کا فرانس میں داخلہ اہم ہے، جس سے اسے پہلی بار یورپ میں قدم جمانے میں مدد ملی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے برکس گروپ میں یو پی آئی کی توسیع پر زور دیا ہے، جس میں اب چھ نئے رکن ممالک شامل ہیں۔
2016 میں معمولی شروعات سے ہی یو پی آئی کی غیر معمولی تسلیم و مقبولیت اپنی نوعیت کی ایک منفرد کہانی ہے جو اس کے پیمانے اور اثر پذیری کے اعتبار سے بے نظیر ہے۔
(مجوزہ تصاویر)

(ش ح – ع ا – ع ر)

Related posts

ٹیٹوال کا وہ پل جو آج بھی ایک تاریخ کی عکاسی کرتا ہے

29/05/2025

پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کا منظر عام سے غائب رہنا ایک خوف کی عکاس

29/05/2025

Original version:
India’s UPI : A global front-runner in digital payment systems

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

جب ‘ترقی’ ایک عوامی تحریک بن گئی : راشٹریہ ایکتا دِوس کا جذبہ تصنیف: جی کشن ریڈی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر

Next Post

उत्‍तर रेलवे द्वारा सतर्कता जागरूकता सप्‍ताह-2023 का आयोजन उत्‍तर रेलवे के महाप्रबंधक श्री शोभन चौधुरी ने अधिकारियों और कर्मचारियों को सत्‍यनिष्‍ठा की शपथ दिलाई

Related Posts

Article

ٹیٹوال کا وہ پل جو آج بھی ایک تاریخ کی عکاسی کرتا ہے

by Gadyal Desk
29/05/2025
0

سرحدی ضلع کپوارہ میں ٹیٹوال پُل ایک خوبصورت اور تاریخی پُل ہے ۔ یہ صرف دو علاقوں کو جوڑنے کا...

Read more

پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کا منظر عام سے غائب رہنا ایک خوف کی عکاس

29/05/2025
Two Suspects Apprehended With Arms and Ammunition in Bandipora

THE ROLE OF KASHMIRIS IN INDIAN MILITARY HISTORY

27/05/2025
TITHWAL BRIDGE: A TESTAMENT OF SACRIFICE & BRAVADO

TITHWAL BRIDGE: A TESTAMENT OF SACRIFICE & BRAVADO

27/05/2025
OP ARIGAM: TERRORISTS NEUTRALISED IN ARIGAM

NATIONAL ANTI-TERRORISM DAY: KASHMIR’S TRIUMPH OVER TERROR

27/05/2025
Next Post
उत्‍तर रेलवे द्वारा सतर्कता जागरूकता सप्‍ताह-2023 का आयोजन उत्‍तर रेलवे के महाप्रबंधक श्री शोभन चौधुरी ने अधिकारियों और कर्मचारियों को सत्‍यनिष्‍ठा की शपथ दिलाई

उत्‍तर रेलवे द्वारा सतर्कता जागरूकता सप्‍ताह-2023 का आयोजन उत्‍तर रेलवे के महाप्रबंधक श्री शोभन चौधुरी ने अधिकारियों और कर्मचारियों को सत्‍यनिष्‍ठा की शपथ दिलाई

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.