ؓپڑوسی ملک پاکستان جو معاشی طور پر بد حال ہو چکا ہے ،وہاں کے لوگوں کو دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں، مہنگائی کی مات نے پاکستانی عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے اس سب کے باوجود بھی پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور وہاں کی فوج بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز نہیں آر ہی ۔ اس ملک کی صورتحال اب یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ یو رپی یونین سے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کیا جارہا تاکہ اس ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو سکے لیکن پاکستان اور وہاں کی فوج بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی خاطر خطیر رقم خرچ کر رہی ہیں ۔ پاکستان کو چاہئے کہ وہ پہلے اپنے اندرونی حالات بہتر کریں اور جو وہاں پر صورتحال بنی ہوئی ہے اس پر قابوپانے کے لئے اقدامات اٹھائیں نہ کہ بھارت کے اندرونی معاملات مداخلت نہ کریں۔ جموں وکشمیر بھر میں کل یوم الحاق منایا جارہا ہے اور عوام الناس بھی ان پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ سرکار نے ضلعی اور تحصیل صدور مقامات پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے اور پوری یونین ٹریٹری میں اس دن کی مناسبتٓ سے لوگوں کو جوش و جذبہ پایا جارہا ہے۔ پاکستان اور اس کی خفیہ ایجنسی کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرئے، غریبوں اور مفلسوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کریں نہ کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے اپنے لوگوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ ڈھائے۔ پاکستان میں سات مئی کے واقعات کے بعد جس طرح سے وہاں کی فوج نے خواتین ، بچوں اور بزرگوں پر ظلم و جبر ڈھایا اس کی کئی نظیر نہیں ملتی۔ خواتین کے خلاف دہشت گردی کے کیس درج کئے جارہے ہیں اور انہیں سالہا سال سے پابند سلاسل رکھنے کی خاطر نئی قوانین بنائے جارہے ہیں۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو پوری دنیا کے لئے اب خطرہ بنا ہوا ہے۔ لہذا عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس ملک پر پابندی عائد کرئے تاکہ دنیا کو اس ملک سے نجات مل سکے۔
Operation Sindoor, India’s Masterful Strike Against Terror
The skies were still dark when India's most elite Air Force pilots took off on a mission that would soon...
Read more