پیرزادہ سعید
کرناہ // کرناہ کے گھنڈی شاٹ علاقے میں گذشتہ رات آگ کی ایک واردات کے دوران سیریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری عمارت خاکستر ہوئی ہے ۔اس دوران بتایا جاتا ہے کہ آگ کے واقعے کے وقت عمارت کے اندر کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ تاہم، سیری کلچر میں استعمال ہونے والے الات مکمل طور پر تباہ ہو گے ہیں ۔ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آگ لگنے کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او کرناہ شفاعت احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری تفتیش جاری ہے۔ سول سوسائٹی کرناہ کے چیئرمین پیرزادہ ایس ڈی قریشی اور جنرل سیکرٹری راجہ وقار نے پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں گزشتہ چند ماہ سے آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں چند روز قبل تکیہ بادرکوٹ کے مقام پر آتشزدگی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک معذور لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکیں تنگ ہیں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی بڑی گاڑیاں وہاں جائے واقعات تک نہیں پہنچ سکتی لہٰذا سرکار کو علاقے کی ٹپوگرافی کو دیکھتے ہوئے یہاں کےلیے ہلکی گاڑیاں دستیاب رکھی جائے ۔انہوں نے علاقے میں مزید فائر اور ایمرجنسی اسٹیشنوں کو کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ تقریباً ہر شخص جانتا ہے کہ اگر فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی آگ بجھانے کے لیے ٹنگڈار سے جائے گی تو وہ وقت پر جائے واردات پر نہیں پہنچ سکے گی، جن میں درنگلہ، ٹیٹوال، گھنڈی ، گبرہ، تٹاڑ، پنجتران، ہجیترا، دھنی سعد پورہ، جبڑی اپر نیچیاں، جاڈا شامل ہیں جہاں آگ کی صورت میں ہونے والے نقصان سے تباہی ہو سکتی ہے اور وقت پر یہاں بڑی گاڑیوں کا پہنچنا بھی انتہائی مشکل ہے ۔
Javed Rana calls for collective action on conservation, protection of forests
Jammu : Minister for Forests, Ecology, & Environment, Javed Ahmed Rana, emphasized the critical need for collective efforts to conserve...
Read more