Tuesday, July 1, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

سید یعقوب دلکش کی یاد میں ان کی پہلی برسی پر تقریب۔ کلچرل اکیڈیمی نے کیا تھا تقریب کا اہتمام

Gadyal Desk by Gadyal Desk
17/10/2023
A A
سید یعقوب دلکش کی یاد میں ان کی پہلی برسی پر تقریب۔  کلچرل اکیڈیمی نے کیا تھا تقریب کا اہتمام
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Sakeena Itoo reviews progress on SAMAGRA Shiksha interventions across J&K

Sakeena Itoo reviews progress on health projects across Kashmir division

01/07/2025
LG’s upcoming visit to Baramulla; DC chairs preparatory meeting

DC B’la reviews progress under Aspirational Distt Prog

01/07/2025

سرینگر/, 17 اکتوبر/ شافیہ گلفام۔
جے اینڈ کے اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی جانب سے امرسنگھ کالج کے بخاری ہال میں معروف افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس مرحوم سید یعقوب دلکش کی یاد میں ان کی پہلی برسی پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کی صدارت معروف قلمکار۔ شاعر۔ ڈرامہ نویس اور اداکار بشیر دادا نے کی جبکہ تقریب پر معروف ادیب۔ قلم کار اور ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ خاص مہمان کی حثیت سے تقریب میں شریک ہوئے۔ ایوان صدارت میں اور لوگوں کے علاوہ دوردرشن کیندر سرینگر کے سابقہ سربراہ شبیر مجاہد۔ کلچرل اکیڈیمی کشمیر صوبہ کے انچارج ڈاکٹر فاروق انور مرزا۔معروف قلم کار فیاض دلبر اور مرحوم سید یعقوب دلکش کے برادر سید مصطفیٰ موجود رہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور بعد میں فیاض دلبر نے مرحوم سید یعقوب دلکش کے لکھے گئے ڈراموں پر مکالہ پیش کیا۔ تقریب میں مقررین نے مرحوم سید یعقوب دلکش کی ادب کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا گیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے آخری حصے میں مرحوم سید یعقوب دلکش کا تحریر کردہ “ظلمات ” ڈرامے سے لی گئی ایک سکٹ پیش کی گئی جس سے ینگ ڈرامہ ٹسٹس سوسائٹی سے وابستہ فنکاروں نے پیش کیا۔تقریب میں ڈاکٹر رفیق مسعودی۔ ظفر اقبال منہاس۔ شکیل الرحمان دلدار اشرف شاہ۔ منظور اشبری۔ مشتاق بقال۔ جاوید گیلانی۔ شبیر حکاک۔ ریشی رشید۔ شوکت عثمان۔ ناصر نظر اور گلفام بارجی کے علاوہ کالج کے طلبہ و طالبات کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر الطاف حسین نوشہری نے تمام مہمانوں۔طلبہ و طالبات۔کالج انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کلج کی پرنسپل اور خاص کر کلچرل اکیڈیمی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر رفیق شبنم نے انجام دئیے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

کرناہ کے بالائی علاقوں میں برف باری سادھناٹاپ پر 5انچ برف ریکارڈ ،شاہراہ دوسرے روز بھی بند

Next Post

World Food Day celebrated in CUJ

Related Posts

Sakeena Itoo reviews progress on SAMAGRA Shiksha interventions across J&K
Srinagar

Sakeena Itoo reviews progress on health projects across Kashmir division

by Gadyal Desk
01/07/2025
0

Srinagar : Minister for Health and Medical Education, Social Welfare and Education, Sakeena Itoo, on Monday chaired a meeting at...

Read more
LG’s upcoming visit to Baramulla; DC chairs preparatory meeting

DC B’la reviews progress under Aspirational Distt Prog

01/07/2025
DC Pulwama inspects Polling Stations of Assembly Constituency 32 Pampore

DC Pulwama reviews JK Sehat App registration progress in the Distt

01/07/2025
Focus on timely resolution of public issues: Javid Dar to officials

Javid Dar inaugurates JKRTC Bus Service from Zaloora to Srinagar

01/07/2025

DC Shopian inspects work of rural development projects at Keller

01/07/2025
Next Post
World Food Day celebrated in CUJ

World Food Day celebrated in CUJ

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.