پیرزادہ سعید
کرناہ //کرناہ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کے نتیجے میں کرناہ
کپوارہ شاہراہ دوسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند رہی ۔کرناہ کے میدانی علاقوں میں گذشتہ تین روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سادھناٹاپ ، شمس بری پہاڑی ، راگنی ، ٹایا ، بڑی بہک ، ٹی پی ، ڈنا، گناڈوری سمیت دیگر بالائی علاقوں میں 4سے5انچ برف جمع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔لگاتار ہو رہی برف باری کے نتیجے میںکرناہ انتظامیہ نے کرناہ کپوارہ شاہراہ کو احتیاطی طور پر گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند کر دیا ہے کیونکہ شاہراہ پر تازہ 5انچ برف جمع ہونے سے پھسلن پیدا ہوئی ہے جس سے گاڑیوں کو آمد ورفت کے دوران دقتیں پیش آتی ہیں ۔گذشتہ شام شاہراہ پر کئی ایک مسافر بھی خراب موسم کی وجہ سے وہاں درماندہ ہو گئے، جنہیں بعد میں فوج کی مدد سے اپنے اپنے مقام تک پہنچایا گیا ۔کرناہ انتظامیہ کے مطابق موسمی میں بہتری کے ساتھ ہی شاہراہ کی بحالی کا کام انجام دیا جائے گا ،تاہم شاہراہ کا استعمال کرنے والے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ خراب موسمی صورتحال کے بیچ شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں پیساں اور پتھر گر آنے کا امکان زیاد ہ رہتا ہے ۔ادھر ضلع بھر کے میدانی علاقوں میں تیسرے روز بھی رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں ۔
Missing Youth Found Dead in Masjid Shareef In Sarnal Anantnag; Police Initiates Probe
Anantnag, May 9 (JKNS): A youth who was reported missing has been found dead under mysterious circumstances after allegedly hanging...
Read more