پیر زادہ سعید
کرناہ // جموں وکشمیر ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی چھمکوٹ زون کے نئے منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی ایک تقریب ہائی اسکول دلدار بٹ پورہ کرناہ میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں مہمان خصوصی کے فرائض فورم کے صدر سلیم ساگر نے انجام دئے ،جبکہ زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار چھمکوٹ شاہ محمد چودھری مہمان ذی وقار کی حیثیت سے وہاں موجود تھے ۔تقریب میں زون چھمکوٹ اور ٹنگڈار کے اساتذہ کرام کے علاوہ جموں وکشمیر ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نائب صدر پرویز اقبال ، سکریٹری ملک اشر ف ،پبلیسٹی سکریٹری عظمت اقبال ، ضلع صدر کپوارہ پیر مشتاق نے شرکت کی ۔ اساتذہ برادری نے نئے منتخب اُمیدواروں کو مبارک باد پیش کی ۔معلوم رہے کہ حال ہی میں زون چھمکوٹ کےلئے انتخابات منعقد ہوئے ، جس میں ایک بار پھرعبدل ماجد کو زون کا صدر منتخب کیا گیا، جبکہ طارق حسین مغل کو نائب صدر اور عابدعلی خان کو زونل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے ۔کمیٹی کے صدر سلیم ساگر نے تمام نئے منتخب عہدیداروں کو حلف دلایا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ فورم کو مزید بہتر و فعال بنانے میں کلیدی رول ادا کریں گے اور اساتذہ کے مسلے حل کرانے کی سعی و کوشش جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ کرناہ کی اساتذہ برادری ہمیشہ فورم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی اور مستقبل میں بھی ہم یہی اُمید کرتے ہیں ۔جبکہ زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار شاہ محمد چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کی محنت لگن اور خلوص سے محکمہ تعلیم بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہے اساتذہ ہی معاشرے کی تعمیروترقی میں بنیادی ستون ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے تمام اساتذہ قابل احترام ہیں کسی بھی وقت جہاں بھی میری ضرورت پڑی تو آپ کا خادم بن کر حاضر ہوجاوںگا ۔
“In Favour of Liquor Ban,” My Remarks Misquoted”: NC MLA Tanvir Sadiq Clarifies Stance on Liquor Ban
Srinagar: Member Legislative Assembly Tanvir Sadiq on Sunday clarified that he is in favour of banning liquor while stating that...
Read more