پیرزادہ سعید
کرناہ // بلاک ٹنگڈار میں “میری مٹی میرا دیش” مہم کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) کرناہ توحید احمد میر نے رہنمائی فرمائی ۔اس اقدام کا مقصد علاقے کے باشندوں کو مٹی اور زراعت کی مشترکہ اہمیت کے ذریعے جوڑنا تھا۔تقریب میں مقامی لوگوں طلاب اور علاقے کے پنچایتی اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔تقریب کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر (Dy CO) ڈاکٹر سیف اور 89 Bn BSF کی ٹیم نے مہم میں اپنا تعاون پیش کیا ۔جس چیز نے اس تقریب کو واقعی ناقابل فراموش بنا دیا وہ مقامی فنکاروں اور طلباء کی دلکش ثقافتی پرفارمنس تھی۔اس تقریب کا انعقاد کمنٹی کو جوڑنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی ڈی او توحید احمد میر نے کہا کہ ہم ماضی میں بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کو منعقد کرنے کا مقصد حب الوطنی کے جزبہ کو عام کرنا تھا ۔