سرینگر/10/ شافیہ گلفام۔
سرینگر کے ٹائیگورہال میں 7 روزہ کثیر لسانی قومی تھیٹر فیسٹول جاری ہے۔ فیسٹول کے دوسرے روز مہک ڈرامٹک کلب سرینگر سے وابستہ فنکاروں نے جے۔ کے کول بیزان کا لکھا اور فرحت صدیقی کی ہدایت میں کشمیری اسٹیج ڈرامہ ” ” آلو دیتو ” حاضرین کے سامنے پیش کرکے ان سے داد تحسین حاصل کی۔ فیسٹول کے دوسرے روز معروف فلم ساز۔ اداکار اور ہدایت کار شیخ طارق جاوید مہمان خصوصی جبکہ معروف صحافی اور قلم کار رشید راہل۔ معروف ڈرامہ نویس۔محمد یوسف شاہین اور ماہر تعلیم شوکت شفیع مہمان زی وقار کی حثیت سے تقریب میں شامل شریک ہوئے۔ یہ بات واضح رہے کہ اس7 روزہ کثیر لسانی قومی تھیٹر فیسٹول کا انعقاد کشمیر پرفارمرس کولیکٹیو اور منظور میرز اکیڈیمی آف آٹ نے جے اینڈ کے اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز اور نارتھ زون کلچرل سینٹر پٹیالہ پنجاب کے اشتراک سے کیا ہے۔ڈرامہ شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے منظور احمد میر کی طرف سے اس طرح کا کثیرلسانی قومی تھیٹر فیسٹول سرینگر میں منعقد کرنے کے لئے ان کی کافی سراہنا کرتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہےکہ اس 7 روزہ قومی تھیٹر فیسٹول کی میزبانی کے فرائض معروف براڈکاسٹر اور آکاشوانی سرینگر کے سینئر اناونسر رشید نظامی نےانجام دئے.God’slap NGO Ashiyana tour & travels jk. Kashmir move tone. Acess future. Al-Famiglia. Access future foundation. Al-tahoor spices. اور Asg eye Hospital Qamarwari اس قومی تھیٹر فیسٹول کی کم قلیل معاونت کر رہےہیں جبکہ روزنامہ تعمیل ارشاد۔ ویتھ۔ کشمیر ایج۔ سرینگر نیوز۔کشمیر عظمیٰ۔ ٹی آر۔ این۔ ہیڈ لائنز ٹوڈے اور روزنامہ گھڑیال فیسٹیول کے میڈیا پارٹنرز ہیں۔
Budget Session: CM Omar Abdullah urges PHE Daily wagers to end protest
JAMMU: Chief Minister Omar Abdullah today called on protesting PHE daily wagers in Jammu to end their agitation, assuring them...
Read more