سرینگر، 9 اکتوبر، 2023/ سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند نے آج گورنمنٹ ایلیزر جولڈن میموریل کالج (جی ای جے ایم سی) لیہہ میں جاری سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن اینڈ آو ¿ٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) کا اہتمام کیا۔اس پروگرام میں دو سو سے زائد طلباءاور کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انچارج پرنسپل جی ای جے ایم سی محترمہ رنچن انگمو نے تقریب کے انعقاد کے لیے کالج کا انتخاب کرنے پر سی بی سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلباءسے درخواست کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کا خیال رکھیں اور اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔محترمہ انگمو نے کہا کہ وقفے وقفے سے اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلباءسے درخواست کی کہ وہ پروگرام کے دوران بتائی گئی باتوں پر عمل کریں۔سٹیٹ مشن منیجر میونسپل کمیٹی لیہہ محترمہ فریحہ یوسف نے بھی طلباءسے خطاب کیا اور کہا کہ صفائی صرف حکومت یا میونسپل حکام کی نہیں بلکہ ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخی تمدن ایک ایساتمدن ہے جو کچرے کو فروغ نہیں دیتی اور اگر ہم کچرے کے انتظام کے مسئلے سے نمٹنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھ لینا چاہیے۔محترمہ یوسف نے ماخذ پر کچرے کو الگ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ موجودہ دور میں کچرا ایک ایسا وسیلہ ہے جس کو صحیح طریقے سے اور احتیاط کے ساتھ سنبھالا جائے تو آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر ایک کو کچرے کی علیحدگی سے واقف ہونا چاہیے اور کہا کہ کچرے کے انتظام کے قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔آئی سی او پی کے حصے کے طور پر طلباءکو ایک ’سوچھتا عہد‘ بھی لیا گیا جس میں انہیں صفائی کا پیغام پھیلانے اور ہر ہفتے دو گھنٹے صفائی سے متعلق سرگرمیوں پر صرف کرنے کی ترغیب دی گئی۔اس پروگرام میں کلچرل اینڈ ٹریڈیشنل سوسائٹی، لداخ کی پرفارمنس بھی دیکھی گئی جسے سامعین محظوظ ہو گئے۔ آئی سی او پی کے حصے کے طور پر، کالج کو ایک کوڑا دان بھی عطیہ کیا گیا جبکہ طلباءنے صفائی مہم میں حصہ لیا جس دوران انہوں نے کالج کے گردونواح کو صاف کیا۔پروگرام کے ابتداءمیں، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی فیلڈ آفس لیہہ، عامر امین نوشہری نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے، مختصر نوٹس پر آئی سی او پی کے انعقاد میں مدد کرنے پر ضلعی انتظامیہ لیہہ اور کالج کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ صفائی کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔پروگرام کی نظامت کے فرائض سی بی سی فیلڈ آفس سرینگر کے فیلڈ پبلسٹی اسسٹنٹ جناب سکندر قریشی نے انجام دئے۔
….٭….
(ط ار/ س م ا/م پ / م او : 09-10-2023)
No proposal to establish a law college in South Kashmir: Govt
Srinagar:- There is no proposal between the government to establish a law college in South Kashmir . Replying to a...
Read more