Friday, June 5, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir

جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ،کلچر اینڈ لینگویجز سری نگر کے اہتمام اور گورنمنٹ ڈگری کالج براۓ خواتین بارہمولہ کے اشتراک سے ایک روزہ سمینار بعنوان ”اردوادب اور تانیثیت “کا انعقاد کیا گیا۔

Gadyal Desk by Gadyal Desk
05/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

Leopard Attack Claims Life of Uttar Pradesh Labourer at Budgam Brick Kiln

05/06/2026
Indian Army Plants Seeds of Sustainability Across North Kashmir on Environment Day

Indian Army Plants Seeds of Sustainability Across North Kashmir on Environment Day

05/06/2026

سمینار کے دوران پروفیسر ڈاکٹر شفیقہ پروین نے صدارت کی جب کہ پروفیسر نیلوفر بھٹ میزبان اعلی کی حیثیت سے اور محترمہ رخسانہ جبین ،ڈاکٹر شبنم عشاٸی اور ڈاکٹر نکہت نذر مہمانان کی حیثیت سے ایوان صدارت میں موجود تھیں۔
پروگرام کے آغاز میں پروفیسر نیلوفر بھٹ صاحبہ نے والہانہ انذاز میں سیمنار میں آۓ ہوۓ مہمانوں کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر ایڈیٹر شیرازہ اردو محمد سلیم سالک نے اکیڈمی کی ادبی اور ثقافتی سرگرميوں اور اغراض و مقاصد کا بھرپور خاکہ پیش کیا۔
اس نشست کے دوران ڈاکٹر کوثر رسول نے اپنا مفصل کلیدی مقالہ بہ عنوان” اردوادب اور تانیثیت “پیش کیا۔ اپنے موضوع کا بھر پور احاطہ کرنے والے اس مقالہ کو حاضرین نے بے حد سراہا ہے۔
سیمنار میں ایک مذاکرےاور مباحثے کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا موضوع اردوادب اور تانیثیت “ تھا س مذاکرے میں ڈاکٹرہ نصرت جبین ،ڈاکٹر حنانانہ برجیس ، ڈاکٹر رافعہ ولی نے حصہ لیا۔ اس دوران سوالات کا سلسلہ بھی چل پڑا جس کا شرکاءٕ بحث نے تسلی جواب دیٸے۔اور مباحثے میں سلیم سالک نے moderator کا کردار ادا کیا۔
تقریب میں شیرازہ اردو کی خصوصی اشاعت ”ڈاکٹر ترنم ریاض نمبر“اور سال نامہ ہماراادب کا خاص نمبر ”فن نظم نگاری نمبر۔۔۔۔جلد 1“،فن ترجمہ نگاری نمبر۔۔۔۔جلد 1“ اور شمالی کشمیر کےمعروف اردو شاعر ڈاکٹر احمد منظور کا تازہ شعری مجموعہ ”شاخ خزاں پر ملول پرندے “کی رسم رونماٸی انجام دی گٸی ہیں۔
تقریب کے دوسرے حصے میں خواتین محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شبینہ آراء،قاضی آفروزہ،روشن آراء،رضیہ حیدر،کوثر رسول،حنانانہ برجیس،نکہت نذر ،شبنم عشاٸی ،رخسانہ جبین،پروفیسر شفیقہ پروین قابل ذکر ہیں۔
اس کے علاوہ کالیج کی چند طالبات نے بھی مشاعرے میں شرکت کی جن میں فاطمہ بتول،افشانہ فیروز،گلشن بیٹی،سلمہ بانو اور نزہت عزیز شامل ہیں۔
آخر پر ڈاکٹر نکہت نذر،ڈاکٹر شبنم عشاٸی اور محترمہ رخسانہ جبین اپنے کلام کے علاوہ کلچرل اکیڈمی کی کاوشوں کی سراہنا کی اور ساتھ ہی سیمنار کے حوالے سے اپنے خیالات کا أظہار کیا اور کالیج انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے صدارتی خطبےمیں پروفیسر ڈاکٹر شفیقہ پروین صاحبہ نے سمینار کے حوالے سے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ اس طرح کی سنجیدہ محفلیں منعقد کرنا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔آج کا موضوع “اردوادب اور تانیثیت “ اپنی نوعیت کی ایک اہم کوشش ہے۔تانیثیت کا ایک جدید اصطلاح ہے جس کی تفہیم میں کافی دشواری اور اختلاف بھی ہے اور اس کے علاوہ انھوں نے تانیثیت اور ادب کے حوالے سے فکرو فہم کے کٸی اہم گوشوں کو منور کرنے کی کوشش کی اور پرمغز گفتگو کی۔ساتھ ہی موصوفہ نے طلبات کو بھی تفہیم ادب کے حوالے سے کٸی اہم نکات کی طرف متوجہ کیا ۔
تقریب کے دوران جو علم وادب اور زندگی کے مختلف طبقات کے ساتھ تعلق رکھنے والے مقتدر شخصیات موجود رہیں ان میں جناب جی ایم ماہر،جناب ناصر ضمیر، زبیر قریشی،پروفیسر نثار احمد لون،پروفیسر اصغر رسول،ڈاکٹر طاہر محمود ڈار،جناب حارث حمزہ،جناب زاہد خان ، جناب شیخ منصور ، ڈاکٹر احمد منظور،جناب مشتاق سوپوری،اور کالج کی طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران نظامت کے فراٸض محترمہ روحی سلطانہ نے احسن طریقے سے انجام دٸیے۔آخر پر مہمانوں کا اظہار تشکر پروفیسر محمد یوسف وانی نے پیش کیا ۔ سمینار کو کامیاب بنانے کے لۓ کالج کوڈینٹیر پروفیسر محمد یوسف وانی، اکیڈیمی کےپروگرام کوآڑنیٹر ڈاکٹر محمد اقبال لون،امیتاز احمد شرقی اور فاروق احمد بٹ نے کلیدی رول ادا کیا ۔

Previous Post

Man electrocuted to death in Baramulla village

Next Post

ICDS Ramban organises activities under Aspirational Block Development Programme

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara
Jammu Kashmir

Leopard Attack Claims Life of Uttar Pradesh Labourer at Budgam Brick Kiln

by Gadyal Desk
05/06/2026
0

Beerwah, June 5 (JKNS): A 45-year-old labourer from Uttar Pradesh was killed in a leopard attack in the Beerwah area...

Read more
Indian Army Plants Seeds of Sustainability Across North Kashmir on Environment Day

Indian Army Plants Seeds of Sustainability Across North Kashmir on Environment Day

05/06/2026
Legal Awareness and Environmental Protection Are the Need of the Hour: Speakers at TLSC Beerwah Programme

Legal Awareness and Environmental Protection Are the Need of the Hour: Speakers at TLSC Beerwah Programme

05/06/2026
MY Bharat Leads Massive Green Campaign Across Anantnag, Kulgam on World Environment Day

MY Bharat Leads Massive Green Campaign Across Anantnag, Kulgam on World Environment Day

05/06/2026
JK LCMA Celebrates World Environment Day

JK LCMA Celebrates World Environment Day

05/06/2026
Next Post
ICDS Ramban organises activities under Aspirational Block Development Programme

ICDS Ramban organises activities under Aspirational Block Development Programme

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.