پیر زادہ سعید
سرینگر //لائن آف کنٹرول کے ٹیٹوال علاقے میں سنیچر کو سیو شاردا کمیٹی کشمیر نے ایک چھڑی مبارک یاترہ نکالی۔یہ یاترا شاردا اشٹمی کے موقع پر نئے تعمیر شدہ شاردا مندر سے امن پل تک نکالی گئی۔دریائے کشن گنگا پر قائم امن پل ہندوپاک کو تقسیم کرنے والا آخری پل ہے۔اس یاترا میں ملک بھر سے آئے ہوئے 100افراد نے کشمیری پنڈتوںکی قیادت میں اس علامتی یاترامیں شرکت کی۔یاترا کے دوران کشمیری پنڈت پورے راستے کشمیری بھجن اور نعرےلگاتے نظر آئے۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ مطالبہ دہرایا کہ سرحد پار نیلم ویلی میں واقع ان کے مقدس مندر کو مذہبی بنیادوں پر یاتروں کےلئے کھلا جائے۔شاردا کمیٹی کے سربراہ رویندر پنڈتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرتارپور راہداری پوئنٹ کو کشیدگی کے باوجود کھول دیا گیا تو شاردا ماتا کے مندر کو کھولنے میں کیا پریشانی ہے ۔انہوں نے مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مسلمانوں نے یہاں مندر اورگردوارہ کی تعمیر میں اپنا بھرپور ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیٹوال میں نئے تعمیر شدہ مندر کے افتتاح کے بعد یہ پہلی چھڑی مبارک تھی جو زیرو لائن تک پہنچی ۔بعدازاں ٹی ٹوئنٹی شاردا ماتا کرکٹ کپ کےلئے ٹیٹوال کےمیدان پرانعامات تقسیم کرنے کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت جی او سی کپواڑہ میجر جنرل گریش کالیا نے انجام دی۔ اس موقع پر سیو شاردا کمیٹی کے صدر رویندر پنڈتا نے کرناہ کے معروف صحافی پیر زادہ سعید کو بہترین خدمات انجام دینے پر اعزاز سے نوازہ کیا۔
Satish Sharma attends Ashoora procession at Alamgari Bazar
SRINAGAR: Minister for Food, Civil Supplies & Consumer Affairs (FCS&CA), Information Technology, Transport, Youth Services and Sports, Satish Sharma, today...
Read more