پیرزادہ سعید
ٹیٹوال //ٹیٹوال کرکٹ کلب نے جمعہ کو حاجی ناڑ الیون کو شکست دے کر افتتاحی شاردا کرکٹ لیگ کپ جیت لیا۔ اس میچ میں مہمان خصوصی کے فرائض ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ ایوشی شوڈان نے انجام دئے ۔تقریب میں ایس ایس پی کپواڑہ، ایس ڈی ایم کرناہ ، تحصیلدار کرناہ کے علاوہ سیو شاردا کمیٹی کشمیر کے بانی رویندر پنڈتا بھی موجود تھے ۔ جیتنے والوں کو ٹرافی اور میڈل کے علاوہ 40,000/- روپے نقد انعام دیا گیا جبکہ رنر اپ کو 20,000 روپے کے ساتھ ٹرافی پیش کی گئی ۔بہترین بلے باز، بہترین باؤلرکو مین آف دی میچ کے ایوارڈز بھی دئیے گئے۔ ڈی سی کپوارہ نے اس موقع پر سرحدی گاؤں میں ٹی ٹونٹی کرکٹ منعقد کرنے پر شاردا کمیٹی کی ستائش کی۔رویندر پنڈتا نے قبل ازیں مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور قوم کی تعمیر اور مفاہمت میں کھیلوں پر زور دیا۔ 26 جولائی کو شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں دہلی-این سی آر کی 2 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ملچر سناسکر اور کشیپ پارس شامل تھے جو اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے دہلی سے آئے تھے۔
Satish Sharma attends Ashoora procession at Alamgari Bazar
SRINAGAR: Minister for Food, Civil Supplies & Consumer Affairs (FCS&CA), Information Technology, Transport, Youth Services and Sports, Satish Sharma, today...
Read more