پیرزادہ سعید
کپواڑہ// ڈپٹی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان (آئی اے ایس) نے جمعہ کو کرناہ سب ڈویژن کا ایک وسیع دورہ کیا جہاں انہوں نے RT-TC چار لین شاہراہ کو حتمی شکل دینے کے لیے پی آر آئی، ریونیو حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی ۔ٹنگڈار پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس، ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر، تحصیلدار کرناہ سعید اعیاد قادری، پی آر آئیز بشمول چیئرمین بی ڈی سی ٹنگڈار ریاض احمد، چیئرپرسن بی ڈی سی ٹیٹوال نوشادہ اختر، سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان کی طرف سے بلائی گئی مشترکہ میٹنگ میں رفیع آباد-ترہگام چھمکوٹ (RT-TC) شاہراہ کو جو چار گلیاری بن رہی ہے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈی سی نے PRIs اور سول سوسائٹی کے ممبران کو ان کے مثبت نقطہ نظر اور ترقیاتی اقدامات میں تعاون پر سراہا۔ انہوں نے تحصیلدار کرناہ کو ہدایت دی کہ وہ تکنیکی ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ایک جامع رپورٹ پیش کریں تاکہ اس اہم سڑک پروجیکٹ کو بغیر کسی تاخیر کے حتمی شکل دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقہ کے مکینوں سے ترقیاتی امور پر بات چیت بھی کی اور مختلف وفود سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات تحمل سے سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔اس دوران انہوں نے لائن آف کنٹرول پر واقع گائوں ٹیٹوال میں نوتعمیر شدہ مندر کا بھی دورہ کیا اور باڈر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے ٹیٹوال (جو کہ زیرو لائن کے قریب واقع ہے) میں شروع کیے گئے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ ٹیٹوال میں ڈپٹی کمشنر کو شاردا ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
“Shri Amarnath Ji Yatra-2025”: Lieutenant Governor visits Nunwan base camp at Pahalgam
Srinagar, July 07: Lieutenant Governor Shri Manoj Sinha today visited Nunwan Base camp at Pahalgam and reviewed the arrangements in...
Read more