پیر زادہ سعید /کرناہ
پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں بدھ کے روز یعنی 26 جولاٸی 2023 کو مرکزی وزیر براٸے قباٸیلی امور ارجن منڈا نے پہاڑی قبیلہ سمیت جموں وکشمیر کے اندر چار قباٸل کو شیڈیول ٹراٸب زمرہ میں شامل کرنے لٸے Constitution (Jammu and Kashmir) Scheduled Tribes Order (Amendment) Bill 2023پیش کیا.اس بل کو ترمیم کرکے پہاڑی ایتھنک ٹراٸب۔ پاڑری ٹراٸب اور گدا برہمن نامی چار قباٸل کو اس فہرست میں شامل کر لیا جاٸےگا۔ اب جموں وکشمیر کے اندر شیڈیول ٹراٸب زمرہ میں شامل قباٸل کی تعداد16ہو گٸی ہے۔ لوک سبھا سے یہ بل پاس ہونے کے بعد راجیہ سبھا میں پیش کیا جاٸے گا وہاں سے صدرجمہوریہ ہند کی مہر ثبت کرنے کے لٸے اس کو راشٹر پتی بھون بھیجا جاٸے گا۔ پھر گزیٹ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد اس کا عملی اطلاق ہوگا۔
اب سوال اٹھتا ہے کے کیا پہاڑی و دیگر چار قبیلے جو ST کی لسٹ میں شامل ہوے ہیں ، سیاسی ریزرویشن کے مستحق ٹھہریں گے یا نہیں ؟، کیونکہ شیڈیول ٹراٸب کے لٸے جو9نشستیں ریزرو کی گٸی ہیں وہ سال 2011کی مردم شماری کے مطابق دستیاب ایس ٹی آبادی کے تناسب سے ہیں۔نیئی مردم شماری کا ابھی تک کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے ۔
پہاڑی ایتھنک گروپ، پاڈری ٹراٸب ،گدا برہمن اور کولی قباٸل کی کل آبادی کتنی ہے ۔بتانا مشکل ہے.
کرناہ کے پہاڑی ایتھنک گروپ نے ST کی بل لوک سبھا میں پاس ہونے کی خوشی میں مرکزی سرکار کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
کرناہ میں بہت جگہوں پر جشن کا ماحول ہے ۔ڈھول بجاے جا رہے ۔دیگر مختلف انجمنوں نے بھی شکریہ ادا کیا ۔
پہاڑی ایتھنک گروپ کے لوگوں کو امید ہے کے اگے بھی ان کے ساتھ اچھا ہی ہوگا
آج کرناہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکروں کا جاوید احمد لون کی صدارت میں ایک روڈ شو ہوا جس میں سینکڑوں لوگوں نے حصّہ لیا ۔جاوید احمد لون نے پارٹی کا شکریہ ادا کیا ۔