امن وسلامتی اور انسانیت کی خدمت کیلئے صوفی ازم فروغ دینا لازمی /فاروق انداربی
سید ہمدان رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ قصبہ میں ان کے درگاہ پر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، عقیدت مندوں نے ان کے مزار پر ان سے دعائیں مانگیں اور ان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔ جموں اور کشمیر
اس کے علاوہ مقامی اوقاف کمیٹی نے بھی درگاہ پر اجتماعی دعائیں کیں، قرآن پاک کی سورتوں کی تلاوت کی۔
بعد ازاں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ اینڈ کلچر کی جانب سے جاگرز پارک چاڈورہ میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے جس کے دوران فاروق احمد اندرابی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
اس دوران انداربی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امن وسلامتی اور انسانیت کی خدمت کیلئے صوفی ازم کو فروغ دینا لازمی ہے ،
انہوں نے کہا کہ صوفی، تصوف سے منسلک اور متعلق اصطلاح ھے جو ایسے خدا دوست لوگوں اور درویشوں کے بارے میں استعمال ھوتا ھے جو تزکیہ نفس ، پرہیزگاری اور پاکبازی کی بلندیوں پر فائز ہوں۔ یہ دنیوی لالچ ،حرص و طمع اور مادی مفادات سے بے غرض نفوس قدسیہ ہوتے ھیں۔
انہوں نے جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ اینڈ کلچر کی جانب سے چاڈورہ میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد کرنے پر اکیڈیمی کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا۔