Tuesday, May 13, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

لاجسٹک اہلیت کے ساتھ نئے ہندوستان کی ترقی کی کہانی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
17/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

ہندوستان آج ٹیک-آف پوائنٹ پر ہے، جیسے جیسے ملک کی عالمی لاجسٹک درجہ بندی اپنے مسابقت کاروں سے آگے بڑھتی جارہی ہے، لاجسٹک رُکاوٹیں دور ہوتی جارہی ہیں۔
مینوفیکچرنگ اور تجار ت میں ہندوستان کی عالمی حیثیت بنیادی ڈھانچہ اور ایگزم (ای ایکس آئی ایم)لاجسکٹس میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات کی پختگی سے منسلک ہے۔معیشت کے لئے بنیادی ڈھانچے کی شناخت ایک اہم ترقیاتی انجن کے طورپر کی گئی ہے۔وزیر اعظم کی گتی شکتی قومی ماسٹر پلان(این ایم پی)اور قومی رسد پالیسی جیسی اصلاحات میں مال اور مسافر وں کی آمدورفت کے لئے رسد بنیادی ڈھانچے اور رسد خدمات میں اصلاح پر توجہ مرکوز کی ہے اور بہت ہی کم وقت میں ان اصلاحات کے نتائج بھی جلد دکھائی دینے لگے ہیں۔
عالمی بینک نے لاجسٹکس کارکردگی اشاریہ (ایل پی آئی)پر 2023 کی اپنی رپورٹ میں بہتر لاجسٹکس صلاحیت کی سمت میں ہندوستان کی پیش رفت کو تسلیم کیا ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ 139ممالک میں ایل پی آئی ساجھا کرتی ہے اور اس میں ہندوستان 38ویں نمبر پر ہے، جو 2018میں ہماری رینک سے 6مقام اوپر ہے۔
ایل پی آئی کے وسیع معیارات میں ’معیاری ادارک کا ایک سروے پر مبنی تصدیق نامہ‘ہے، جو کسٹم ، بنیادی ڈھانچہ ، بین الاقوامی جہاز رانی، رسد اہلیت اور رسد خدمات کے معیار، بروقت ٹریکنگ اور ٹریسنگ پر غور کرتا ہے۔
عالمی بینک ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طورپر ہندوستان کی مثال دیتا ہے، جس نے 2015 سے بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی ہےاور ملک کے مشرقی اور مغربی دونوں ساحلوں پر بندرگاہوں کو اندرونی علاقوں میں اقتصادی مراکز سے جوڑا ہے۔اس طرح کی سرمایہ کاری سے دیگرشعبوں کے علاوہ جہاز رانی کے شعبے کو بھی زبردست فائدہ پہنچا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بندرگاہوں پر کنٹیرنوں کے ٹھہرنے کا ہندوستان کا وقت کئی ترقی یافتہ ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔مئی سے اکتوبر 2022 کے درمیان ہندوستان کا ٹھہرنے کا وقت کم از کم تین دن تھا، جبکہ متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کے لئے یہ 4 دن، امریکہ کے لئے 7اور جرمنی کے لئے 10 دن تھا۔
رپورٹ ہندوستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر پیش کرتی ہے، جس میں نیشنل لاجسٹکس ڈاٹا بینک سروسز لمٹیڈ(این ایل ڈی بی ایس ایل)جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال کے توسط سے سپلائی چین میں مرئیت لادی ہے۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ کیسے لاجسٹکس ڈاٹا بینک (ایل ڈی بی) آر ایف آئی ڈی(ریڈیو فری کوئنسی آئیڈینٹی فکیشن)ٹیگ کے استعمال کے توسط سے ہندوستان میں ایگزم(ای ایکس آئی ایم)کنٹینروں کی آمدو رفت کو ٹریک اور ٹریس کی جاتا ہے، جس سے متعلقہ لوگوں کو ان کی سپلائی چین کی ’اینڈ –ٹو-اینڈ ٹریکنگ‘ ممکن ہوجاتا ہے۔ اس طرح کے کارگو ٹریسنگ سسٹم کو ابتداء میں 2016 میں ملک کے مغربی ساحل پر پیش کیا گیا تھا اور آج یہ تمام اہم بندرگاہوں اور نجی بندرگاہوں کا کور کرتا ہے، جس کا تمام تر کریڈٹ بندرگاہوں پر کنٹینروں کے بہتر ٹھہراؤ کے وقت کو جاتا ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں ایک جگہ کہا گیا ہے’’کارگو ٹریکنگ کی شروعات کے ساتھ وشاکھاپٹنم کے مغربی بندرگاہ میں ٹھہرنے کا وقت 2015 میں 32.4 دن سے گھٹ کر 2019 میں 5.3 دن ہوگیا‘‘۔
ملک کے مستقبل میں لاجسٹکس سیکٹر کے اہم رول کی شناخت کرتے ہوئے حکومت ہند نے سپلائی چین پر نظر رکھنے کے لئے ایک ڈیجیٹل سسٹم کی شکل میں لاجسٹکس ڈاٹا بینک پروجیکٹ (ایل ڈی بی)لانچ کیا تھا۔ این ایل ڈی بی ایس ایل کو قومی صنعتی راہداری ترقیاتی کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی)اور جاپانی کمپنی نیپون الیکٹرک کمپنی(این ای سی)لمٹیڈ کے درمیان ایک ایس پی وی(خصوصی مقاصد والی گاڑی )کی شکل میں چلایا جاتا ہے۔ایل ڈی بی ایگزم (ای ایکس آئی ایم) کنٹینر موومنٹ پر تفصیلی حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرنے کےلئے سپلائی چین میں مختلف ایجنسیوں کے پاس دستیاب ڈیجیٹل معلومات کو مربوط کرتا ہے۔پلیٹ فارم ہندوستان کے ایگزم کنٹینر والیوم کا 100فیصد سنبھالتا ہے، ساتھ ہی ایک موبائل ایپ کے ساتھ ایک پورٹل کے توسط سے سامان بھیجنے والوں کے لئے معلومات دستیاب ہوتی ہے، جس سے ایل ڈی بی مرئیت مہیا کرتا ہے اور ہندوستان کے کنٹینروں سے مزئین ایگزم لاجسٹکس سے متعلق بڑے ڈاٹا تجزیے کو اہل بناتا ہے۔
جولائی 2016 میں لائیو ہونے کے بعد سے ایل ڈی بی نے 60ملین ایگزم کنٹینروں کو ٹریک کیا ہے۔ ہندوستان کے 100 فیصد کنٹینروں سے مزئین ایگزم کارگو کی ٹریکنگ اور پتہ لگانے کے لئے آر ایف آئی ڈی ، آئی او ٹی(انٹرنیٹ آف تھنک)اور بگ ڈاٹا اینالیٹکس سے متعلق ٹیکنالوجی کی شمولیت کے ساتھ ایل ڈی بی نے اہم ہندوستانی بندرگاہوں ، سب سے زیادہ مضبوط ٹول پلازہ ، تقریباً 400کنٹینر فریٹ اسٹیشن(سی ایف ایس)؍بین ملکی کنٹینر ڈپو(آئی سی ڈی) اور بندرگاہوں پر خالی یارڈمخصوص اقتصادی زون کے ساتھ اور یہاں تک کہ نیپال اور بنگلہ دیش کی سرحدوں پر چیک پوسٹ سے بھی مربوط کیا گیا ہے۔آرایف آئی ڈی ڈاٹا حاصل کرنے کے لئے ایس پی وی کے ذریعے ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈور سمیت سڑکوں اور ریل کے تمام اہم راستوں پر تقریباً 3000 آر ایف آئی ڈی ریڈر نصب کئے گئے ہیں۔
ایل ڈی بی کے ذریعے حاصل شدہ اور مربوط کئے گئے ڈاٹا کے ساتھ مختلف تجزیے کئے جاتے ہیں، جس میں کنٹینروں کے لئے بندرگاہ پر رکنے کے وقت کی گنتی ، مال ڈھلائی کے روایتی آمدو رفت کی بھیڑ کا تجزیہ ، کنٹینرآمدو رفت کی رفتار کا تجزیہ ، کارکردگی بینچ مارکنگ، روانگی کے وقت کا تجزیہ(بندرگاہ سے سی ایف ایس یا دوسری جگہوں کو)وغیرہ شامل ہیں۔ یہ جائزہ ماہانہ ، شہہ ماہی اور سالانہ بنیاد پر رپورٹ کیا جاتا ہےاور تمام متعلقہ وزارتوں، بندرگاہ اتھارٹیز، ٹرمنل آپریٹرز، کسٹم ایجنسیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساجھا کیا جاتا ہے۔
متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعے اہم نکات اور اصلاح کی ضرورت والے شعبوں کی پہچان کرنے کے لئے مستقل جائزہ لیا جاتا ہے۔پچھلے کچھ برسوں میں ایل ڈی بی کے ڈاٹا کے تجزیے سے کنٹینر ہینڈلنگ کارکردگی، سڑک پر چلنے والے کنٹینروں کی نکاسی، اہم قومی شاہراہوں پر کنٹینر کی رفتار کے علاوہ آئی سی ڈی اور سی ایف ایس کے کنٹینر نکاسی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ اہم قومی شاہراہوں جیسے دہلی-ممبئی شاہراہ اور مندرا بندرگاہ سے جڑنے والی شاہراہ پر کنٹینر کی رفتار میں بھی 2018 کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔
آج ایل ڈی بی نے سرحد پار تجارت میں بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے نہ صرف نیپال اور بنگلہ دیش کی سرحدوں تک اپنی خدمات کی توسیع کی ہے، بلکہ یہ پہلی کال کے بین الاقوامی بندرگاہ تک ہندوستان کے ایگزم کنٹینروں کو ٹریک کرنے کے لئے سمندری ٹریکنگ سسٹم کا بھی استعمال کرتاہے۔ اس کے علاوہ یکساں بین الاقوامی سسٹم کے ساتھ مربوط کرنے کے لئے ہمارے ایف ٹی اے کا فائدہ اٹھانے کا امکان ہمارے آئندہ کے اقدامات کا حصہ ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ایکسپورٹ کنٹینر بہتر طریقے سے آخری مقام تک پہنچے، جس سے ہماری تجارتی کارکردگی کو بڑھاوا مل سکے۔
یہ تیز رفتار لین میں ایک طویل سفر کی شروعات محض ہے۔لاجسٹکس ایکو سسٹم میں اصلاح کے لئے ہندوستان کے ذریعے اختراعاتی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ہماری رفتار کو مزید بڑھادے گااور سونے پر سہاگے کی طرح اگلے کچھ برسوں میں ہماری عالمی لاجسٹکس درجہ بندی میں بھی اضافہ ہوگا۔یہ رفتار یقینی طور سے ہمیں 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہمارے طے شدہ ہدف تک لے جانے میں مدد کرے گی۔
[تحریر:سومیتا ڈاورا، آئی اے ایس، اسپیشل سیکریٹری حکومت ہند (لاجسٹکس ، کامرس و صنعت کی وزارت)؛ اور این آئی سی ڈی ایس کی سی ای او اور ایم ڈی)

Writing New India’s Growth Story with Logistics Efficiency

Related posts

‘Operation Sindoor’: Indian Armed Forces Hit 9 Terror Camps Across LOC

Operation Sindoor, India’s Masterful Strike Against Terror

09/05/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

NAYA KASHMIR- EK KASHMIRI KE AANKHO SE

09/05/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Commissioner Secretary I&C inaugurates JKEDI’s Startup Leadership Summit

Next Post

Geology Mining Department cut roads in several places to stop illegal mining in Ganderbal:DMO Majid Aziz Bhat

Related Posts

‘Operation Sindoor’: Indian Armed Forces Hit 9 Terror Camps Across LOC
Article

Operation Sindoor, India’s Masterful Strike Against Terror

by Syed Shakeela
09/05/2025
0

The skies were still dark when India's most elite Air Force pilots took off on a mission that would soon...

Read more
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

NAYA KASHMIR- EK KASHMIRI KE AANKHO SE

09/05/2025
WORLD ATHLETICS DAY

WORLD ATHLETICS DAY

03/05/2025
UNVEILING THE SPLENDOR OF GUREZ VALLEY AN ODYSSEY FROM DAWAR TO THE ENIGMATIC PATALWAN LAKE

THE EVOLVING DIGITAL LANDSCAPE OF KASHMIR: A DECADE OF TRANSFORMATION

01/05/2025
KASHMIR THROUGH THE LENS: PHOTOGRAPHY AND STORYTELLING

CULTURAL HERITAGE OF KASHMIR: A RICH TAPESTRY OF TRADITION AND LEGACY

01/05/2025
Next Post
Geology Mining Department cut roads in several places to stop illegal mining in Ganderbal:DMO Majid Aziz Bhat

Geology Mining Department cut roads in several places to stop illegal mining in Ganderbal:DMO Majid Aziz Bhat

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.