آج جموں کشمیر وقف بورڈ کے کانفرنس ہال میں پہلی مرتبہ ایک ادبی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرویز مانوس کی کتاب “بُک بُک نور” کی تقریبِ رونمائی ہفت روزہ ندائے کشمیر کے زیرِ اہتمام انجام دی گئی _ تقریب کی صدارت جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی (وزیر مملکت) نے فرمائی _ خطبہء استقبالیہ ہفت روزہ ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز نے پیش کیا اور تقریب میں نظامت کے فرائض نوجوان قلمکار زبیر قریشی نے انجام دی _ تقریب میں ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی ، ڈاکٹر نذیر مشتاق، شکیل الرحمان، یوسف شاہین ، سہیل سالم، ارشد میر مدیر اعلیٰ کشمیر ہیڈ لائنز، ارشید احمد مدیر اعلیٰ روزنامہ گھڑیال، مرزا فاروق انوار چیف ایڈیٹر شعبہ پہاڑی ،محمد ایوب میر نعیم ایڈیٹر پہاڑی کلچرل اکیڈمی ،شہزادہ سلیم ،عبدل مجید بٹ، حارث قادری،شاہد مقبول وغیرہ شامل تھے۔ جبکہ ایوانِ صدارت میں ڈاکٹر سید ماجد جہانگیر چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ بھی موجود تھے صدارتی کلمات میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پرویز مانوس کو اُ ن کی 26ویں کتاب پر اُنہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مانوس ایک مایہ ناز قلمکار ہیں _ اور وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں انہوں نے ادب کی ہر میدان میں جھنڈے گاڑے ہیں _ انہوں مزید کہا کہ آج پہلی بار وقف بورڈ کے کانفرنس ہال میں ایک ادبی تقریب منعقد ہوئی جو کہ ایک تاریخ لمحہ ہے اور ایسی سرگرمیاں آیندہ بھی جاری رہیں گی۔ اس تقریب میں کئی ادبا نے “بُک بُک نُور ” پر پر اپنے تاثرات پیش کئے۔ آخر پر پرویز مانوس نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتےہوئے کہاکہ اُن کی یہ پہاڑی کتاب جو کہ علمدارِ کشمیر شیخ نور الدین ولی کے روحانی کلام کا منظوم ترجمہ ہے جس کو پڑھ کر پہاڑی قوم کو شیخ نور الدین نورانی کی شاعری کے بارے میں اور سمجھنے میں آسانی ہوگی اور اُن کے پیغام کو بھی اپنانے میں آسانی ہوگی ،شکریہ کی تحریک زبیر قریشی نے ادا کی ۔
Forest Department Employee Dies of Heart Attack at Doodhpathri, Srinagar Mourns Loss
Srinagar, Jun 23 (JKNS): A wave of grief swept through the Maloora area of Srinagar on Monday following the...
Read more





