پیرزادہ سعید
کرناہ // رینج پولیس ہیڈ کوارٹر بارہمولہ کی جانب سے سوک ایکشن پروگرام 2023-24 کے تحت ٹیٹوال کپواڑہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 300 سے زائد مقامی لوگوں بشمول بزرگ، نوجوان اور بچوں نے مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ ڈی آئی جی (پی) این کے آر بارہمولہ وویک گپتا(آئی پی ایس) اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔اس تقریب کا مشاہدہ پولیس، سی آر پی ایف اور محکمہ صحت کے بلاک ٹنگدھر کے افسران نے کیا جس میںبی ایم ٹنگڈار،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھے۔ اس تقریب کا مقصد ضلع کپواڑہ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ مریضوں کے معائنہ کےلئے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا تھا، کیمپ کے دوران مقامی لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔کیمپ کے دوران مریضوں کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے اور ان کی رپورٹ موقع پر ہی مریضوں کو فراہم کی گئیں ۔ ڈی آئی جی (پی) این کے آر بارہمولہ نے خطاب کرتے ہوئے تقریب کو کامیاب بنانے کےلئے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی دور افتادہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
CS pays tributes to martyr ADDC Rajouri
Rajouri: Chief Secretary, Atal Dulloo, on Tuesday offered high tributes to Additional District Development Commissioner, Dr. Raj Kumar Thapa, who...
Read more