سرینگر میں 10 سے 14 جولائی تک ”گورننس کے 9 سال“ مشن لائف، جی 20 صدارت اور آزادی کا امرت مہوتسو پر بڑا آئی سی او پی کا انعقاد ہوگا
فیلڈ آفس، سنٹرل بیورو آ کمیونیکیشن، حکومت ہند، سرینگر نے آج 10 سے 14 جولائی 2023 تک سرینگر میں منعقد ہونے والے پانچ روزہ انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن اینڈ آو ¿ٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) سے قبل لوگوں کو متحرک کرنے کے لیے پروگرام سے پہلے کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ یک روزہ پروگرام سری پرتاپ کالج، سرینگر میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے دوران، لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو 5روزہ پروگرام کے دوران ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس میں سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے 9 سال کو دکھایا جائے گا۔ یہ پروگرام گورننس کے مختلف پہلوو ¿ں، مشن لائف، جی 20 کی صدارت اور آزادی کا امرت مہوتسو اور گزشتہ نو سالوں میں حکومت کی دیگر عوامی فلاحی اسکیموں پر بھی روشنی ڈالے گا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی کالج سرینگر کے پرنسپل جناب غلام جیلانی قریشی نے کہا کہ اے کے اے ایم اور دیگر اقدامات نے ہر شہری کو مقامی سطح پر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنے خیالات کے اظہار اور تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ فیلڈ آفس، سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، سرینگر کے انچارج جناب سکندر قریشی نے سامعین کو 9 سال کی حکمرانی پر پانچ روزہ نمائش کے پیچھے کار فرما نظریہ کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ امرت مہوتسو ان تمام چیزوں کا مجسمہ ہے جو بھارت کی سماجی و ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی شناخت کی ترقی کے بارے میں ہے۔ تقریب سے قبل کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، طلباءنے اوپن کوئز مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقابلوں کے جیتنے والوں کو تقریب کے اختتام پر انعامات اور اسناد سے نوازا جائے گا۔
Forest Department Employee Dies of Heart Attack at Doodhpathri, Srinagar Mourns Loss
Srinagar, Jun 23 (JKNS): A wave of grief swept through the Maloora area of Srinagar on Monday following the...
Read more





