میڈیکل کیمپ میں 600سے زائد مریضوں کا علاج ومعالجہ
جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے خانقاہ معلی سرینگر میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں قریب 600مریضوں کا علاج ومعالجہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی فراہم کی گیں ۔ اس موقعے پر وادی کے بہترین ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج و معالجہ کیااور انہیں مفید مشوروں سے بھی نوازا ۔ عرس مبارک شاہ ہمدان ؒ کے سلسلے میں خانقاہ معلی سرینگر میں ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ کی نگرانی میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں وادی کے بہترین ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے لوگوں کا علاج و معالجہ کیا ۔ بیان کے مطابق اس کیمپ میں 600کے قریب مریضوں کا علاجو معالجہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ جو صبح دس بجے چالو کیا گیا اور شام دیر گئے تک لوگوں کا تانتا اس کیمپ میں لگا رہا ۔ کیمپ میں آنے والے لوگوں نے ٹرسٹ کی جانب سے اس طرح کے اقدامات اُٹھانے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد آگے بھی عمل میں لائے جائیں۔ ادھر ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہا کہ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے سماجی خدمات کا سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے اور آگے بھی ہم اس طرح کے کیمپ منعقد کرتے رہیںگے ۔ دریں اثناءکیمپ کے دوران سرینگر میونسپلٹی کے میر جنید اعظم متو تشریف لئے آئے اور جی آر بیگ کی اس طرح کی کوششوں کی انہوںنے سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح اگر سماج میں خدمت کا جذبہ پیدا ہوگا تو ہمارے معاشرے کے کئی مسائل حل ہوں گے ۔
Smart City Bus Conductor Critically Injured After Assaulted by Unknown Persons in Baramulla
Srinagar, July 13 (JKNS): A Smart City bus conductor was allegedly assaulted by unidentified persons inside a passenger bus in...
Read more





