Wednesday, June 24, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir Kashmir

پریس انفارمیشن بیورو، حکومت ہند، سرینگر

Gadyal Desk by Gadyal Desk
22/06/2023
A A
پریس انفارمیشن بیورو، حکومت ہند، سرینگر
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

Forest Department Employee Dies of Heart Attack at Doodhpathri, Srinagar Mourns Loss

23/06/2026
Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

Elderly Woman Dies of Electrocution in Naidkadal Srinagar

22/06/2026

*پی آئی بی سرینگر کا پلوامہ میں میڈیا ورکشاپ ’وارتلاپ‘ کا انعقاد*
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سرینگر، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند نے سرکار اور کشمیر صوبہ میں ضلع اور ذیلی ضلع کی سطح پر کام کرنے والے صحافیوںکے درمیان براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے آج ٹاو ¿ن ہال پلوامہ میں میڈیا ورکشاپ ”وارتلاپ“ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا عنوان ”سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے 9 سال“ تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پلوامہ ڈاکٹر پیرزادہ فرحت احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد نے بہتر طرزِ حکمرانی میں مدد کے لئے انتظامیہ کو فیڈبیک فراہم کرنے کےلئے میڈیا کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا طاقت سے بھر پور ہے اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں کو چاہیے کہ وہ اس طاقت کو دانشمندی اور منصفانہ طریقہ سے استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ طاقت کا غلط استعمال نہ ہو۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلق ایماندارانہ ہونا چاہیے کیونکہ اس کا فائدہ بالآخر عوام کو ہی ملتا ہے۔ ڈاکٹر احمد نے ضلع میں منریگا اور پی ایم اے وائی اسکیموں کے نفاذ اور پیش رفت کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ منریگا کا ضلع پلوامہ میں ایک بڑی کامیابی ہے اور گزشتہ مالی سال کے لئے 5 لاکھ ایام کار کے ہدف کے مقابلہ میں ضلع میں 11 لاکھ سے زائد ایام کار پیدا ہوئے جو کہ اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ضلع میں 200 سے زائد ندی نالوں کو جو کوڑے دان میں تبدیل ہو چکے تھے کو صاف کر کے نئے سرے سے قابل استعمال بنائے گئے ہیں۔ پی ایم اے وائی اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں مستحقین میں 500 سے زائد رقم کی قسطیں تقسیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکانات کے لیے رقم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت انفرادی گھریلو بیت الخلاءکی تعمیر کے لیے بھی مالی مدد فراہم کر رہی ہے جو سوچھ بھارت مشن کے تحت لازمی ہے۔ قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں پی آئی بی سرینگر کے جوائنٹ ڈائریکٹر (میڈیا اینڈ کمیونیکیشن) جناب قاضی سلمان نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد نچلی سطح پر میڈیا سے رابطہ قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی معاشرے پر گہری نظر رہتی ہے اور میڈیا کی طرف سے دیے جانے والے ان پٹ انتظامیہ کے لیے بہت اہم ہیں۔ موجودہ حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب سلمان نے کہا کہ جب ہم ہندوستان میں حکمرانی کی بات کرتے ہیں تو یہ بدلاو کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسکیمیں اچھی طرح سے چل رہی ہیں اور عوام کو ان کا حق مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دس سال قبل کے مقابلے میں دنیا اب ہندوستان کو کس نظر سے دیکھتی ہے اس میں واضح فرق ہے اور یہ یہ فرق اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان اس وقت جی 20 کی صدارت پر فائز ہے۔ جناب سلمان نے کہا کہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے کندھوں پر ایک اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ جن علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں وہ عموماً طاقت کے مراکز سے دور ہوتے ہیں اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کریں تاکہ ان کی شکایات کا مو ¿ثر طریقے سے نپٹارا ہوسکے۔ ضلع ایگریکلچر آفیسر، پلوامہ، جناب محمد مناف نے محکمہ زراعت کی مختلف کامیابیوں اور مقاصد کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ اور پائیداری مرکزی حکومت کا ایک مشن ہے اور حکومت جموں و کشمیر اس کو حاصل کرنے کے لیے مرکز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کا تصور جموں و کشمیر حکومت نے 13 لاکھ کاشتکار خاندانوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اختیارکیا تھا اور اس کے تحت 29 منصوبے چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ زراعت کسانوں کو تقریباً 1500 ٹیوٹوریل فراہم کر رہا ہے جن تک وہ اپنے فون پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جناب محمد ندیم بٹ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجئر نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن نے ضلع پلوامہ میں پروگرام کے تحت مختلف اسکیموں کے نفاذ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ بنائے گئے ہیں اور محکمہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اُن کی مدد اور مالی امداد بھی فراہم کرتا ہے تاکہ مستحقین اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ ضلع امیونائزیشن آفیسر، پلوامہ، ڈاکٹر مسعودہ نے پی ایم جے اے وائی-صحت اور جن آشدی پروگراموں کی صورتحال کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے صد فیصد خاندانوں کو پی ایم جے اے وائی-صحت کارڈ فراہم کیے گئے ہیں اور ضلع میں آٹھ منظور شدہ اسپتال کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن آشدی اسکیم امید کی کرن ثابت ہوئی ہے کیونکہ یہ سستی قیمت پر معیاری جنرک ادویات فراہم کرتی ہے اور لوگوں کو مالی مجبوریوں کی وجہ سے اپنی صحت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرنا پڑتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، پلوامہ، جناب اویس مشتاق نے ضلع میں سوچھ بھارت اسکیم کے نفاذ اور پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چیف سیکریٹری کی جانب سے مقرر کردہ 15 اگست تک او ڈی ایف+ (کھلے رفع حاجت سے پاک) ہونے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت کے بغیر اس طرح کے پروگرام کامیاب نہیں ہو سکتے اور اسے حاصل کرنے کے لئے میڈیا کو مثبت اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ ضلع انفارمیشن آفیسر، پلوامہ، جناب نوشاد احمد نے کہا کہ پلوامہ ضلع ہر میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور تیزی سے دورے پر آرہے ممتاز اشخاص اور سیاحوں کی پہلی ترجیح بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک میڈیا اور انتظامیہ ہم آہنگی سے کام نہیں کریں گے اور ایک سمت نہیں ہوں گے تب تک معاملات کا حل نہیں نکالا جاسکتا۔ اس سے پہلے پروگرام میں میڈیا کمیونیکیشن آفیسر، پی آئی بی سرینگر، ماجد مشتاق پنڈت نے پی آئی بی کے کام کاج اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مقامی میڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تکنیکی سیشن کے بعد ایک انٹرایکٹو سوال جواب کا سیشن ہوا جس میں صحافیوں نے ماہرین سے تبادلہ خیال کیا اور مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں اپنے شکوک و شبہات کو دور کیا۔ صحافیوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر پی آئی بی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ضلعے میں مستقبل میں ایسی مزید ورکشاپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ورکشاپ کی کارروائی کے فرائض پی آئی بی سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر (میڈیا اینڈ کمیونیکیشن) جناب طارق احمد راتھر انجام

Previous Post

PIB Srinagar organizes Media Workshop ‘Vartalap’ at Pulwama

Next Post

10th GM Dar Memorial SQAY National Championship Concludes with Resounding Success and Participation of 22 States

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara
Kashmir

Forest Department Employee Dies of Heart Attack at Doodhpathri, Srinagar Mourns Loss

by Gadyal Desk
23/06/2026
0

  Srinagar, Jun 23 (JKNS): A wave of grief swept through the Maloora area of Srinagar on Monday following the...

Read more
Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

Elderly Woman Dies of Electrocution in Naidkadal Srinagar

22/06/2026
Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

Missing Shopian Youth Found Dead in Vishow Nallah

22/06/2026
Girl drowns in Kishanganga river while collecting firewood, rescue operation underway

Two-Year-Old Girl Dies After Falling into Water Tub in Handwara

22/06/2026
No Sporting Ties With Pakistan Until It Respects India’s Sacrifices: NC Minister Satish Sharma

Satish Sharma Inaugurates Faavos Taekwondo Cup at Indoor Stadium Budgam

20/06/2026
Next Post
10th GM Dar Memorial SQAY National Championship Concludes with Resounding Success and Participation of 22 States

10th GM Dar Memorial SQAY National Championship Concludes with Resounding Success and Participation of 22 States

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.