نگوا سکمز ، گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس اور جی آر بی میموریل ٹرسٹ کی تعزیت
سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چرمین اشتیاق بیگ نے منیر احمد ہمدانی خانقاہ معلی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ہے ۔ انہوںنے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے ۔ مرحوم کے انتقال پر صدرجے کے گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس، نگوا سکمز اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے سخت دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے انتقال کو ذاتی دکھ قراردیا ہے ۔ اشتیاق بیگ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک انسان دوست اور انسانی ہمدردی سے سرشار شخصیت تھے ۔ انہوں نے ان کے انتقال پر سوگوار کنبہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کاظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطاکرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاکرے ۔





