- ملک کی متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درجنوں صحافیوں میں سے دو کشمیری صحافیوں رمیز مخدومی اور بلال بشیر بٹ کو نیشنل کونسل فار کوآپریٹو ٹریننگ (NCCT) نے “آؤٹ ریچ اینڈ ڈسیمینیشن ورکشاپ” کے موضوع پر قومی سطح کی ورکشاپ کے دورانکوآپریٹو سیکٹر کے لیے اقدامات/ اسکیمیں تشہیر کرنے کےلئے انعامات سے نوازا۔
ورکشاپ کے دوران کوآپریٹو موومنٹ کے اجزا پر بات چیت کی گئی۔ ڈیری کوآپریٹیو اور ماہی گیری کوآپریٹیو کے ساتھ ساتھ بنیادی زرعی کریڈٹ کوآپریٹیو (PACS) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ورکشاپ کے دوران یہ بات سامنےآئی کہ ہندوستان میں تقریباً 29 کروڑ لوگ کوآپریٹو سیکٹر سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ کوآپریٹو سوسائٹیاں، خاص طور پر، زراعت، ڈیری اور ماہی پروری کے شعبوں میں دیہی آبادی کو نہ صرف روزی روٹی فراہم کرتی ہے۔
این سی سی ٹی نے 70 کے قریب صحافیوں/ ادیبوں اور مصنفین کو مدعو کیا تھا جس کا مقصد کوآپریٹو سوسائٹیز کی اسکیموں کے بارے میں مقامی سطح پر لوگوں کو آگاہ کرنا تھا۔