جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے تھنہ منڈی راجور اور شاردا شریف میں19جون کو طبی کیمپوں کا انعقاد ہوگا
سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم وادی اور جموں کے مختلف علاقوں میں شدو مد سے جاری ہے ۔ٹرسٹ کے رضاکاروں نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں منشیات مخالف مہم چلائی جس دوران انہوںنے لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرتے ہوئے عہد لیا کہ وہ سگریٹ یا دوسری نشیلی اشیاءکی طرف نہیں دیکھیں گے ۔جمعہ کے روزشلوت ، بانڈی پورہ میں یونس محراج مسعودی کی قیادت میں نشہ مکت ابھیان چلایا گیا جبکہ کدل بل پانپور اورسرینگر نوگام میں بھی نشہ مکت ابھیان چلایا گیا ۔دریں اثنا ٹرسٹ کے رضاکاروں نے منشیات مخالف پروگرام منعقد کئے اور لوگوںکو اس سے بچنے کی تلقین کی ۔ دریں اثناءوادی کے مختلف علاقوں میں بھی منشیات مخالف مہم زور و شور سے جاری ہے ٹرسٹ نے ایک بار پھر لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف یک جٹ ہوکر اس بدعت کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور دیگر حکام بالا کا اس بات پر شکریہ اداکیا ہے کہ انتظامیہ منشیات کی وباءکے خلاف اقدامات اُٹھارہی ہے اور پولیس ہر روز منشیات سملگروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دے رہی ہے ۔ بیگ نے کہا کہ اس مہم میں عام لوگوں کو بھی سرکاری اداروں کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ جموں کشمیر سے منشیات کا نام و نشان مٹ جائے اور نوجوانوں کا مستقبل سنور جائے ۔ دریں اثناء19منیال تھنہ منڈی اور شاردا شریف زیارت میں طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ میڈیکل کالج راجوری کے پرنسپل ڈاکٹر اے ایس بھاٹیاکی جانب سے بھر پور تعاون فراہم کیا جارہا ہے جس پر جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین نے ان کا شکریہ اداکیا۔ اس طبی کیمپ میں لوگوں کو طبی جانچ کی جائے گی اور ادویات بھی فراہم کی جائے گی۔