منشیات کی لعنت سے کئی سماجی بُرائیوں نے جنم لیا ہے ، لوگوں کو اس مہم میں بھر پور شرکت کرنے چاہئے ۔ بیگ سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ کی قیادت میںاور فاتمہ رسول بیگ سرپرست اعلیٰ کی نگرانی میں 13مئی کو مرکزی دفتر بلال کالونی صورہ سے صبح ساڑھے دس بجے منشیات کے خلاف گھر گھر مہم چلانے اور سوگام لولاب میں طبی کیمپ منعقد کرنے کے حوالے سے ٹیم روانہ ہورہی ہے جس میں ٹرسٹ کے رضاکار، ذمہ داروں کے علاوہ محمد سلیم بیگ سابقہ ڈی جی ٹورازم ، چیرمین انٹیک جے اینڈ کے چپٹر ،قاضی سرور ایڈیشنل کمشنر کشمیر کے علاوہ دوسرے معززین بھی حاضر رہیں گے ۔ اس طبی کیمپ اور منشیات مخالف مہم میں مختلف ٹریڈ یونین تنظیموں ، سماجی انجمنوں اور صحافتی برادری کا بھر پور اشتراک رہے گا۔ دریں اثناءٹرسٹ کی جانب سے جاری نشہ مکت ابھیان کے تحت ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ کشتوار بشیر احمد لون کی سربراہی میں ضلع کشتواڑ میں منشیات مخالف مہم جاری رہی جس دوران لوگوں کو منشیات سے دوررہنے اور اس کے مضر اثرات سے آگاہ کیا گیا ۔ جبکہ ضلع پلوامہ میں یونس الحمراج مسودی نے نشہ مکت ابھیان چلاتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول پلوامہ میں اس سلسلے میں پروگرام منعقد کیا جس میں ہیڈ ماسٹر محمد اشرف بٹ اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی جبکہ طلبہ کو اس دوران منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ۔دریں اثنا اشتیاق بیگ نے ایک بار پھر سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وبستہ افراد باالخصوص سماجی انجمنوں ، پولیس اور علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وادی کشمیر کو اس بدعت سے نجات دلانے میں اپنا رول اداکرتے ہوئے جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے چلائی جارہی منشیات مخالف مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ معاشرے اس لعنت سے پاک ہوکیوں کہ اس کی وجہ سے کئی سماجی بُرائیوںنے جنم لیا ہے ۔
Vivek Bali Appeals for Immediate Government Relief to Flood Victims in Ramban
Jammu: Prominent political leader Vivek Bali has made a heartfelt appeal to the government, urging immediate relief and assistance for...
Read more