Tuesday, May 13, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

قومی سائنس دن28فروری بھارت میں سائنس کی بنیاد

ارشد رسول

Gadyal Desk by Gadyal Desk
20/02/2023
A A
قومی سائنس دن28فروری بھارت میں سائنس کی بنیاد
FacebookTwitterWhatsappTelegram

 

  ملک میں ہر برس 28فروری کو ہندوستان کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن پر ہندوستانی ماہر طب ”سر سی وی رمن “ کی کھوج ”رمن ایفکٹ“ کی سالگرہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ 28فروری 1928میں سی وی رمن نے یہ کھوج کی تھی اور اسی دن کو ہندوستان کی سائنسی شعبہ میں ترقی کی بنیاد سے جانا جاتا ہے ۔ بھارت سائنسی شعبہ میں قابل قدر سنگ میل طے کررہا ہے اور سرکار مختلف شعبوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلئے کئی اقدامات اُٹھارہا ہے ۔ رواں برس کے سائنس دن کےلئے ”گلوبل سائنس فار گلوبل ویلبینگ“موضوع ہے ۔یعنی اقوام عالم کی بہتری کےلئے عالمی سائنس“اور یہ موضوع ہندوستان کی جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے موافق ہے کیوں کہ ہندوستان پہلے ہی عالمی سطح پر سائنسی پیشرفت پر زور دیتا رہا ہے تاکہ جدید دور میں جدید سائنس سے انسانی بقاءکےلئے کام کیا جائے ۔ اس حوالے سے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھی کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی سطح پر عالمی کردار کے نبھانے کے طور پر ایک طاقت بن کر اُبھر رہا ہے ۔ جہاں تک سائنسی ترقی کی بات ہے تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ گزشتہ چند دہائیوں میں سائنس کی ترقی نے دنیا بھر میں غربت کی شرح کو کم کرنے میں نمایاں کردار اداکیا ہے ۔ اس ضمن میں انڈین سائنس اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر آشوتوش شرما نے بتایا کہ سائنس انسانی زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ہے ۔  سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ملک کے نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینے کےلئے حکومت نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی پالیسی شروع کی اور کئی پروگرام سامنے لائے جن میں ”انسپائر“سمیت متعدد اقدامات شامل ہیں ۔ان پروگراموں میں سرمایہ کاری اور ہنر کو بروئے کار لانے کے علاوہ ریسرچ اور اختراعی پروگرام بھی شامل ہے ۔ اس کےلئے شمالی مشر ق ریاستوں اور جموں کشمیر و لداخ کے سکالروں پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ جس کا مقصد مختلف سائنس اور ٹکنالوجی اسٹریمز میں پوسٹ گریجویشن کورسز کرنے والے طلباءمیں ریسرچ کلچر کو فروغ دینا ہے اور شمال مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر اور لداخ کو سائنس ٹکنالوجی کے سرحدی علاقوں میں تحقیقی کیریئر کو آگے بڑھانے کے لئے ریسرچ کم ایکسپوزر ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔اس سے لداخ اور جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ شمال مشرق ریاستوں کے طلبہ میں جدید سائنسی مزاج پیدا ہوگااور اس کے بہتر نتائج بھی سامنے آرہے ہیں ۔ اس کی ایک مثال گوپال جی جیسے نوجوانوں کی دی جاسکتی ہے جنہوں نے 17سال کی عمر میں اپنی ذہانت سے 11ایجادات انجام دیں جن میں اٹلی کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کےلئے سر فہرست تین ایجادات میں شامل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک سائنسدان ڈاکٹر ظہور احمد پرے ہیں جنہوں نے مائیکرو بایولوجی کے شعبے میں اپنی خدمات کے لیے قومی ایوارڈ حاصل کیاجبکہ سرینگر سے تعلق رکھنے والی حمیرا گوہر جس نے سالماتی حیاتیات میں مہارت حاصل کرکے ملک کا نام روش کیا ہے ۔ پر کئی نوجوانوں نے اختراعی سائنس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کیا ہے ان میں ایک اور ڈاکٹر ندیم ہے جس کا تعلق سوپور سے ہے ندیم سکاسٹ کشمیر میں فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اور اینیمل ہسبنڈری میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں انہوں نے امریکہ میں مورس انیمل فاﺅنڈیشن کا ممبر بننے کے بعد ملک کا نام روشن کیا ۔  مرکزی سرکار اختراعی سائنس میں مزید بہتر لانے کےلئے پر عزم ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی بار بار اس بات کو دہرارہے ہیں کہ مطلبہ کو سائنس کے شعبہ میں آگے بڑھنا چاہئے ۔ مرکزی سرکار نے مالی سال 2023کے بجٹ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کو مجموعی طور پر 16361.42 کروڑ مختص کیے ہیں ۔اب اگر ہم کووڈ کے دور میں ملک کی کارکردگی کی بات کریں گے تو کووڈ کے دور میں ملک نے کووڈ مخالف ویکسین تیار کرکے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ بھارت سائنسی شعبہ میں ترقی یافتہ ممالک سے پیچھے نہیں ہے ۔ ملک کو سائنسی حب بنانے کےلئے سبھی کو ملک کر کام کرنا ہوگا خاص طور پر طلبہ کی ذمہ داری سکولوں اورکالجوں میں تدریسی عملہ کی ہے جو طلبہ کوصحیح سمت میں جانے کی ترغیب دے سکتے ہیں اور ان میں موجود صلاحیتوں کو نکھارنے کےلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ذمہ داری والدین پر ہے ۔

Related posts

‘Operation Sindoor’: Indian Armed Forces Hit 9 Terror Camps Across LOC

Operation Sindoor, India’s Masterful Strike Against Terror

09/05/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

NAYA KASHMIR- EK KASHMIRI KE AANKHO SE

09/05/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

LG Manoj Sinha inaugurated North Zone Youth festival ‘KSHITIJ’ organized by Shri Mata Vaishno Devi Shrine Board

Next Post

ADRENALINE ADVENTURES OF KASHMIR

Related Posts

‘Operation Sindoor’: Indian Armed Forces Hit 9 Terror Camps Across LOC
Article

Operation Sindoor, India’s Masterful Strike Against Terror

by Syed Shakeela
09/05/2025
0

The skies were still dark when India's most elite Air Force pilots took off on a mission that would soon...

Read more
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

NAYA KASHMIR- EK KASHMIRI KE AANKHO SE

09/05/2025
WORLD ATHLETICS DAY

WORLD ATHLETICS DAY

03/05/2025
UNVEILING THE SPLENDOR OF GUREZ VALLEY AN ODYSSEY FROM DAWAR TO THE ENIGMATIC PATALWAN LAKE

THE EVOLVING DIGITAL LANDSCAPE OF KASHMIR: A DECADE OF TRANSFORMATION

01/05/2025
KASHMIR THROUGH THE LENS: PHOTOGRAPHY AND STORYTELLING

CULTURAL HERITAGE OF KASHMIR: A RICH TAPESTRY OF TRADITION AND LEGACY

01/05/2025
Next Post
ADRENALINE ADVENTURES OF KASHMIR

ADRENALINE ADVENTURES OF KASHMIR

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.