Wednesday, May 14, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir Kashmir

33کے وی بجلی کی ترسیلی لائن بحال کرناہ کپواڑہ شاہراہ بند ،پھر 1اورنعش کپواڑہ میں درماندہ

پیرزادہ سعید

Gadyal Desk by Gadyal Desk
31/01/2023
A A
33کے وی بجلی کی ترسیلی لائن بحال کرناہ کپواڑہ شاہراہ بند ،پھر 1اورنعش کپواڑہ میں درماندہ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

JKAP Appoints Feroz Ahmad Ganie as Zone President for Lolab

JKAP Appoints Feroz Ahmad Ganie as Zone President for Lolab

13/05/2025
Srinagar Police Raids 11 Locations to Dismantle Terror Ecosystem

Srinagar Police Raids 11 Locations to Dismantle Terror Ecosystem

13/05/2025

کرناہ // کرناہ میں حالیہ برف باری کے بعد متاثر ہوئی بجلی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، البتہ کرناہ کپواڑہ شاہراہ سمیت دیگر کئی اندروانی سڑکوں سے بڑف ہٹانے میں انتظامیہ کو دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔حالیہ برف باری کی وجہ سے 33کے وی بجلی کی ترسیلی لائن جو سادھنا ٹاپ سے ہو کر کرناہ پہنچتی ہے ،کو نقصان پہنچا تھا اور کئی ایک جگہوں پر بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے زمین پر پڑے تھے ۔تاہم کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ملازمین نے ایک بار پھر 11ہزار فٹ بلندی پر واقعہ نستہ چھن گلی جہاں اس وقت 8فٹ کے قریب برف جمع ہے سے بجلی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کر کے کرناہ کو بجلی سپلائی بحال کی۔یاد رہے کہ سادھنا ٹاپ پر بھاری برف باری ہوتی ہے اور یہاں اکثر وبیشتر بجلی کی ترسیلی لائنیں زمین پر گر جاتی ہیں اور پھر علاقہ بجلی سے محروم ہو جاتا ہے لیکن گذشتہ 2 برسوں سے جس طرح محکمہ کے عارضی ملازمین نے کام کیا اس کی سرہنا ہر طرف سے ہو رہی ہے ۔ادھر بھاری برف باری کی وجہ سے بند ہوئی کرناہ کپواڑہ شاہراہ کو بحال کرنے کی کوششیں انتظامیہ کی طرف سے جاری ہیں، البتہ 8فٹ برف میں محکمہ بیکن کو کام کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیںاس وقت کرناہ کے بہت سے لوگ کپواڑہ میں درماندہ ہیں جبکہ دلدار کے ایک باشندے کی لاش بھی کپواڑہ میں ہے اور لواحقین انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس کی میت کو کرناہ پہنچانے کےلئے اقدام کئے جائیں ،دلدار کرناہ کا یہ شہری گذشتہ رات سرینگر میں انتقال کر گیا ہے اور اس کو تدفین کےلئے کرناہ پہنچانے میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں ۔ادھر کرناہ کی کئی ایک اندروانی سڑکیں بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہیں ۔کرناہ انتظامیہ نے اگرچہ سوموار کو ہی برستی برف میں کئی ایک اہم شاہراﺅں سے برف ہٹائی ،البتہ شمس پورہ ، بڑون ، جاڈہ اور دیگر دور افتادہ علاقوں کی سڑکیں ابھی بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہیں،مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ ان سڑکوں سے برف ہٹا کر لوگوں کی مشکلات کا ازلہ کیا جائے ۔اس دوران انتظامیہ نے اپنی ایک ایڈوائزی میں کہا ہے کہ علاقے میں بھاری برفباری ہوئی ہے، اس لئے لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ بالائی اور انچائی والے علاقوں کا سفر کرنے سے پرہیز کریں کیونکہ ان علاقوں میں پسیاں اور پتھر گر آنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے ۔انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ علاقے میں بجلی سپلائی کو بحال کر دیا گیا ہے اور بیشتر اہم اور اندروانی سڑکوں سے بھی برف ہٹائی جا چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار طریقے سے تمام دیہات کو تحصیلدار ہیڈکواٹر کے ساتھ جوڑا جائے گا ۔افسر نے کہا کہ کرناہ کپواڑہ شاہراہ کی بحالی پر بھی محکمہ بیکن سے بات چیت چل رہی ہے اور ضلع ڈیولپمنٹ کمشنر کپواڑہ نے افسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ کسی بھی علاقے میں لوگوں کو پریشان نہیں ہونے دیا جائے ۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Zero tolerance for any sort of misconduct in police force: DGP Dilbagh Singh to Officers

Next Post

Rahul Gandhi Should Thank PM Modi For Hoisting National Flag At Lal Chowk: Tarun Chugh

Related Posts

JKAP Appoints Feroz Ahmad Ganie as Zone President for Lolab
Kashmir

JKAP Appoints Feroz Ahmad Ganie as Zone President for Lolab

by Gadyal Desk
13/05/2025
0

Kupwara: Jammu Kashmir ApniParty (JKAP) has appointed Feroz ahamed Ganie sogami. as the new Zone President for Lolab. The announcement...

Read more
Srinagar Police Raids 11 Locations to Dismantle Terror Ecosystem

Srinagar Police Raids 11 Locations to Dismantle Terror Ecosystem

13/05/2025

Schools to Remain Closed in Jammu, Rajouri, Poonch, Samba on May 14: DSEJ

13/05/2025

Schools to Reopen in Baramulla Tomorrow; Except Uri Subdivision Zones: CEO Baramulla

13/05/2025
CM Omar Abdullah Visits Shelling-Affected Teshil Karnah, Promises Relief and Development

CM Omar Abdullah Visits Shelling-Affected Teshil Karnah, Promises Relief and Development

13/05/2025
Next Post
Rajouri Attack Cowardly Act, Pak’s ISI Will Be Defeated In Its Nefarious Designs: Tarun Chugh

Rahul Gandhi Should Thank PM Modi For Hoisting National Flag At Lal Chowk: Tarun Chugh

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.