بدرن ماگام میں آج گلشن کلچرل فورم کشمیر کی جانب سے ایک تعزیتی مجلس فورم کے صدر اور سرکردہ ادیب شاعر اور اسلامی سکالر سید بشیر کوثر منعقد ہوئی۔ یہ اجلاس رواں ہفتے کے دوران فوت ہوۓ معروف ادیب، شاعر اور صحافی مرحوم عبدالرحمٰن آزاد کی اہلیہ اور جانے پہچانے ڈراما اور فلم ادکار اختر حسینی کے والدِ محترم مرحوم عبدالعزیز بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور غمزدہ خاندانوں خصوصاً ڈاکٹر نزیر آزاد، محترم شکیل آزاد اور اختر حسینی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں مرحومین کےایثال ثواب کے لیۓ کلمات کا نزرانہ بیجا گیا۔
آج کی مجلس میں بیشتر ممبران آن لائن موڈ پر شریک ہوۓ جن میں پروفیسر گلشن مجید، پروفیسر بشر بشیر، پروفیسر فاروق فیاض، جناب شمشاد کرالہ واری، پیر زادہ محمد اشرف اور ڈاکٹر جاوید انور شامل ہیں۔ جبکہ مجلس میں سید بشیر کوثر، لطیف نیازی، مقبول شیدا، غلام محمد بیکس، غلام الدین بیگ، ادراک نسیم، اور گلشن بدرنی موجود تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
ڈاکٹر ادریس بدرنی
میڈیا سیکریٹری
گلشن کلچرل فورم کشمیر
.