Saturday, June 27, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir Kashmir

کرناہ کپوارہ شاہراہ مسلسل چوتھے روز بھی بند  خراب موسمی صورتحال کے نتیجے میں دو میتیں کرناہ نہیں پہنچ سکیں لواحقین پریشان 

  پیرزادہ سعید 

Gadyal Desk by Gadyal Desk
22/01/2023
A A
کرناہ کپوارہ شاہراہ مسلسل چوتھے روز بھی بند  خراب موسمی صورتحال کے نتیجے میں دو میتیں کرناہ نہیں پہنچ سکیں لواحقین پریشان 
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Pakistani National Apprehended Near LoC in Poonch; Investigation Underway

27/06/2026
Free Health Camp Brings Essential Medical Care to Hundreds in Srinagar

Free Health Camp Brings Essential Medical Care to Hundreds in Srinagar

26/06/2026

کرناہ //مسلسل خراب موسمی صورتحال ایک مرتبہ پھر کرناہ کےلوگوں کےلئے پریشانی اور  ازیتوں کا سبب بن رہی ہے کیونکہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کرناہ کپواڑ ہ شاہراہ صرف 2دن تک بحال رہنے کے بعد پھر سے گذشتہ 4روز سے گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند ہے  کیونکہ شاہراہ پر تازہ 3فٹ برف جمع ہو چکی ہے ،آخری اطلاعات ملنے تک سادھنا ٹاپ اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری تھا ۔ادھر سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار سے 2 مریضوں کو سرینگر جانے کا مشوارہ دیا گیا ہے لیکن شاہرہ کے بند ہونے سے یہ مریض سرینگر نہیں پہنچائے جا سکتے ہیں ۔محکمہ صحت کے ایک اعلی افسر کے مطابق مریضوں کو سرینگر منتقل کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے ۔یہی نہیں بلکہ چار دن قبل سرینگر کے صدر ہسپتال میں فوت ہوئے گومل کرناہ کے اسلامی سکالر قاری محمد رفیع کی جست خاکی کپوارہ سے کرناہ نہیں جا سکی ہے انتظامیہ اور لواحقین کی انتھک کوششیں بھی خراب موسمی صورتحال کے سامنے ناکام ہوئی ہیں ۔قاری رفیع کی جست خاکی دو دن پی سی آر سرینگر میں رہی بعد میں اس کو کپوارہ اس امید سے پہنچایا گیا کہ شاید کرناہ پہنچانے کےلئے ان کی مدد ہو گی ۔یہی نہیں بلکہ یوپی میں ٹرین حادثہ کے دوران لقمہ اجل بن گئے کنڈی کرناہ کے راجہ نصیر عرف شانہ کی جست خاکی  بھی شام دیر گئے کپوارہ پہنچائی گئی ۔مقامی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں اور نعشوں کو کرناہ پہنچانے کےلئے چاپر سروس کا بندو بست کیا جائے ۔ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے بتایا کہ لگاتار موسم خراب ہونے کی وجہ سے چاپر سروس کی بحالی میں دقتیں پیش آرہی ہیں کیونکہ خراب موسم میں ہیلی کاپٹر اڑان نہیں بھر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر لگاتار پسیاں اور برفانی تودے گر رہے ہیں اور شاہراہ کی بحالی بھی خراب موسمی صورتحال میں ممکن نہیں ہے ۔البتہ جیسے ہی موسم میں تبدیلی آئے گی تو شاہراہ کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ حکام سے ہوائی سروس کو بھر سے بحال کرنے کی سفارش کی جائے گی ۔اس دوران انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ خراب موسمی صورتحال کے بیچ بالائی علاقوں کا سفر نہ کریں کیونکہ ان علاقوں میں پسیاں اور پتھر گرنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

Previous Post

Woman climbs over hillock in a bid to Commit Suicide in Baramulla, rescued

Next Post

AC assents to amend certain provisions of Land Reforms Act

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Latest News

Pakistani National Apprehended Near LoC in Poonch; Investigation Underway

by Gadyal Desk
27/06/2026
0

Srinagar, June 27 (JKNS): A Pakistani national was apprehended by security forces near the Line of Control (LoC) in Jammu...

Read more
Free Health Camp Brings Essential Medical Care to Hundreds in Srinagar

Free Health Camp Brings Essential Medical Care to Hundreds in Srinagar

26/06/2026
Man Dies After Coming Under Snow Slide In North Kashmir’s Handwara

Two Youths Die of Suffocation While Cleaning Well in Kupwara

26/06/2026
Two pedestrians dead in road accident at Ganderbal

Elderly Woman Killed in Hit-and-Run Incident in Shalimar

26/06/2026
Mahesh Dixit Appointed New Intelligence Bureau Director

Mahesh Dixit Appointed New Intelligence Bureau Director

26/06/2026
Next Post
AC assents to amend certain provisions of Land Reforms Act

AC assents to amend certain provisions of Land Reforms Act

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.