بڈگام۔منظور پکھر پوری : وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پیر کو ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگٸی جبکہ دوسرا زخمی ہوا
تفصیلات کے مطابق چرارشریف کے دور افتادہ علاقہ بنجرونی کی طرف جارہے ایک ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK16 2296 جوکہ سوکھا گھاس لیکر جارہا تھا سڑک پر پھسلن کی وجہ سے لڑھک گیا ذراٸع نے بتایا کہ مذکورہ ٹاٹا موباٸیل گاڑی کو گاندربل کے خورشید احمد میر ولد عبدالحمید چلایا رہا تھا، تاہم باجی پتھری چراری شریف کے مقام پر سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ٹا ٹا موباٸیل لڑھک گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور خورشید احمد جاں بحق اور اس کے والد عبدالحمید زخمی ہوگئے۔ اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے گاڑی کے نیچے پھنسی نعش اور زخمی شخص کو نکال کر اہسپتال پہنچایا بعد میں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کردی گٸی