منظور پکھر پوری
// حکومت نے گزشتہ روز محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کی تنظیم نو کے ذریعے کیڈر کی از سر نو تشکیل اور اس کے ماتحت اور فیلڈ دفاتر کے دائرہ اختیار کو ڈویژنوں، اضلاع اور علاقائی حدود کے ساتھ شریک ٹرمینس بنا کر اسے معقول بنانے کا حکم دیا۔ جموں و کشمیر کے بلاکس لفٹنٹ گورنر کی سربراہی میں انتظامی کونسل کے فیصلوں کے مطابق تنظیم نو کا حکم دیا گیا ہے جس کے تحت وسطی ضلع بڈگام کے تحصیل چرار شریف میں آر اینڈ بی ڈویژن کا قیام ہوا جبکہ تحصیل کے بلاک پکھر پورہ میں سب ڈویژن کا قیام عمل میں لایا گیا چرار شریف میں تعمیرات عامہ کے ڈویژن پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اس دوران پکھر پورہ میں تعمیرات عامہ کے سب ڈویژن کے قیام پر لوگوں نے ڈی ڈی سی بلاک پکھر پورہ مولوی بشیر احمد ڈارکی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا مقامی لوگوں نے بتایا کہ تعمیرات عامہ کا دفتر قاٸم ہونے سے علاقہ میں تعمیراتی کاموں میں اضافہ ہوگا مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ بڈگام اور تعمیرات عامہ کے محکمہ کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے علاقہ میں سب ڈویژن کا قیام عمل میں لایا گیا