مد ادریس صفائی اور سماجی خدمت کے پیغام کے ساتھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری میں آج سات روزہ این ایس ایس خصوصی سرمائی کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس سات روزہ کیمپ کی اختتامی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد آزاد نے کی۔ تقریب میں پروفیسر جاوید مغل، پروفیسر اسد اللہ خان، ڈاکٹر غلام عباس، ڈاکٹر شیراز احمد، ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر گلشن بھٹ اور م انوج بالی بھی موجودتھے۔
صدارتی خطبے میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد آزاد نے کہا کہ اس کیمپ کا بڑا مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں میں اعلیٰ انسانی اور سماجی اقدار کو فروغ ملے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ انہوں نے رضاکاروں کے ساتھ ساتھ کیمپ کے منتظمین ڈاکٹر نسیم ملک اور پروفیسر سپریہ گپتا، این ایس ایس پروگرام آفیسروں کی کوششوں اور لگن کی بھی تعریف کی۔ منعقدہ اس سات روزہ کیمپ کے دوران رضاکاروں کی جانب سے کیمپس ایریا، کالج کے اسپورٹس گراؤنڈ وغیرہ کی صفائی کی مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس اسٹیڈیم کھیوڑہ راجوری کا بھی دورہ کیا اور نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کیا اور وہاں علاقے کی صفائی کی۔ این ایس اسی رضاکاروں نے اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کو بھی آگاہ کیا اور انہیں حفظان صحت برقرار رکھنے کی ترغیب دی کیونکہ بہت سے لوگ وہاں انڈور اور آؤٹ ڈور کھیل کھیلتے ہیں۔ رضاکاروں نے درختوں اور جھاڑیوں کی صفائی اور پینٹنگ، لینڈ سکیپنگ کے ذریعے کیمپس کی خوبصورتی کا اقدام بھی اٹھایا، جس کے ذریعے طلباء تعلیمی، ذاتی ترقی اور کمیونٹی کی تعمیر کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ رضاکاروں کو شعبہ ارضیات کے ڈاکٹر مسعود احمد کی طرف سے “شخصیت کی نشوونما”، شعبہ سیاسیات سے ڈاکٹر تبسم رسول کی طرف سے “آئینی حقوق” جیسے اہم موضوعات پر انٹرایکٹو سیشنز کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ تقریب کی نظامت این ایس ایس کے رضاکار سجاد محمود نے کی اور ڈاکٹر نسیم احمد نے تحریک شکریہ ادا کیا۔