پکھر پوری
// وسطی ضلع بڈگام کے بلاک پکھر پورہ میں بجلی کی آنکھ مچولی اور بار بار خلل کے نتیجے میں صارفین سخت دقعتوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگٸے بجلی فیس میں بے تحاشہ اضافے کے باوجود بھی علاقے میں بجلی غاٸب رہتی ہے وسطی ضلع بڈگام کے آخری علاقہ پکھر پورہ کے درجنوں گاٶں میں بجلی کی آنکھ مچولی اور باربار خلل کے باعث علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑہ رہا ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ پکھر پورہ ایک دور افتادہ اور بالاٸی علاقہ ہے اور اس علاقہ کے لوگ زیادہ تر مزدوری اور زمینداری پیشہ سے وابستہ ہیں تاہم محکمہ بجلی نے علاقہ کی حثیت کو نظر انداز کرکے من مرضی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے بجلی فیس میں بے تحاشہ اضافہ کردیا تاہم اس کے باوجود بھی علاقہ پکھر پورہ کو بجلی شیڈول کے مطابق فراہم نہٕں کی جاتی ہے مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کی علاقہ کے تیٸن سلوک پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوٸے لفٹنٹ گورنر منہوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے علاقہ کو معقول اور شڈول کے مطابق بجلی سپلاٸی فراہم کرنے کیلٸے ٹھوس اقدامات کرواٸیں تاکہ کڑاکے کی سردی میں لوگوں کو راحت مل سکیں