Sunday, May 11, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Latest News

جنگ بندی معاہدہ پر عملدرآمد کرناہ کےلئے یہ سال بھی نتیجہ خیز اور پرامن رہا تعمیراتی کام جاری سیاحوں کی ریکارڈ توڑ تعداد کرناہ پہنچی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
31/12/2022
A A
جنگ بندی معاہدہ پر عملدرآمد کرناہ کےلئے یہ سال بھی نتیجہ خیز اور پرامن رہا تعمیراتی کام جاری سیاحوں کی ریکارڈ توڑ تعداد کرناہ پہنچی
FacebookTwitterWhatsappTelegram

پیرزادہ سعید

کرناہ// یہ سال سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کےلئے نتیجہ خیز اور پرامن رہا ہے. ہندوپاک حکومتوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کی بدولت کرناہ کے رہائشوں نے طویل عرصے کے بعد پچھلے اڑھائی برسوں سے امن دیکھا ہے ۔امن نے یہاں کے سرحدی علاقوں کی طرف سیاحوں کو کھنچ لایا ہے اور یہاں کی انتظامیہ نے سیاحوں کےلیے گھریلو رہائش کے ساتھ ساتھ أن کی آمد ورفت کو آسان بنانے کےلئے پرمیشن کے عمل کو آسان بنایا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ اس سال قریب پانچ ہزار سیاحوں نے سرحدی علاقہ کرناہ اور ٹیٹوال کا سفر کیا ہے ۔امن کے بیچ یہاں کی سیکورٹی فورسز کو سرحد پار سے دراندازی کا معاملہ بڑا چیلینج رہا ہےاور فوج سرحدوں پر چوکس رہی۔ایک اندازے کے مطابق پانچ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے فورسز نے بڑے پیمانے پر ہتھیار اور منشیات کو ضبط کیا ہے ۔ ان برسوں کے دوران ایم جی نریگا سمیت دیگر تعمیراتی کام بھی شدو مد سے جاری رہےاور صرف رواں سال ہی کرناہ میں محکمہ دہی ترقی نے پانچ سو کے قریب کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچایا یہ سب تب ممکن ہو سکا جب سرحدی علاقوں میں امن لوٹ آیا ہے اور یہاں پرانے وقت کے امن کی یادیں تازہ ہوئیں ۔معلوم رہے کہ سال 2020کو فروری کے مہینے میں ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں نے سرحدی علاقوں میں جنگ بندی معاہدہ 2003پر عمل درآمد کرنے پر دوبارہ سے رضامندی ظاہر کی اور تب سے سرحدی علاقوں میں نہ گولی باری ہوئی نہ ہی گولی چلی نہ لوگوں میں کوئی خوف رہا بلکہ ہندپاک خکام نے سرحدی علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر عید دیوالی یوم جمہوریہ یا پھر یوم آزادی ہو کے تہواروں پر ایک دوسرے کو مٹھایا تقسم کیں۔اور پچھلے اڑھائی سال سے لوگوں کو یہ احساس ہو رہا ہے کہ وہ امن سے زندگی گزار رہے ہیں ۔اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سرحدی علاقوں میں جب ہندوپاک کی جانب سے گولہ باری ہوتی تھی تو یہاں کے لوگ زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو جاتے تھے اور یہاں انسانی زندگیاں گولہ باری سے ضائع ہو جاتی تھیں بچوں کی تعلیم متاثر ہوتی تھی لوگ ہجرت کر کے دیگر علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے تھے لیکن جب سرحدوں پر سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی تو ہجرت کر کے چلے جانے والے لوگ گھروں کو لوٹے اور بنجر ہوئی زمینوں کو لہلانے لگے۔ کھیتی باڑی دوبارہ شروع ہوئی اور لوگوں نے نئی تعمیرات شروع کی۔لیکن اس سب کے بیچ کرناہ پولیس کو منشیات کے خاتمہ کےلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا پولیس اور فوج نے نہ صرف نوجوان نسل کو اس سے باہر نکالنے کےلئےکھیل کود کی سرگرمیاں شروع کیں بلکہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس کے گراف کو کم کیا اور سال 2022میں صرف منشیات کے متعلق 11کیس درج ہوئے اور پولیس اس پر کارروائی عمل میں لارہی ہے ۔مقامی لوگوں کا ہندوپاک حکومتوں سے صرف اتنا مطالبہ ہے کہ جنگ بندی معاہدہ پر عمل درآمد کے فیصلے کو مزید بڑھایا جائے تاکہ یہاں کے لوگ آرام سے رہ سکیں یہاں بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو اور تعمیراتی کام جاری رہیں ۔

Related posts

LG, DyCM Pay Tribute to Martyred BSF Officer, JKAS Officer Killed in Pak Shelling

LG, DyCM Pay Tribute to Martyred BSF Officer, JKAS Officer Killed in Pak Shelling

11/05/2025
SIA releases pictures of terrorists killed in 2023 Rajouri encounter for identification

SIA Kashmir Raids 20 Locations Across South Kashmir, Busts Sleeper Cells

11/05/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

DDC کپواڑہ نے کپواڑہ میں DLRC/DCC میٹنگ کی صدارت کی۔

Next Post

فوج نے لسٹیال، کالاروس، کپواڑہ کے قریب پھسل گئی ٹاٹا سومو کو برآمد کیا

Related Posts

LG, DyCM Pay Tribute to Martyred BSF Officer, JKAS Officer Killed in Pak Shelling
Latest News

LG, DyCM Pay Tribute to Martyred BSF Officer, JKAS Officer Killed in Pak Shelling

by Gadyal Desk
11/05/2025
0

Jammu, May 11 (JKNS): Lieutenant Governor Manoj Sinha and Deputy Chief Minister Surinder Choudhary on Sunday paid tribute to Dr....

Read more
SIA releases pictures of terrorists killed in 2023 Rajouri encounter for identification

SIA Kashmir Raids 20 Locations Across South Kashmir, Busts Sleeper Cells

11/05/2025
“Peace with Pakistan only if terrorism stops”: Rajnath Singh addresses rally in J&K’s Rajouri

OperationSindoor: Terrorists Who Wiped ‘Sindoor from Foreheads’ of Families Brought to Justice: DM Rajnath Singh

11/05/2025
Vivek Bali Demands Urgent Government Relief for Apple Growers Affected by Hailstorm in South Kashmir

SBSP Welcomes Ceasefire Decision Between India and Pakistan

11/05/2025

JKAS Officers Condole Tragic Demise of ADDC Rajouri Dr. Raj Kumar Thapa

11/05/2025
Next Post
فوج نے لسٹیال، کالاروس، کپواڑہ کے قریب پھسل گئی ٹاٹا سومو کو برآمد کیا

فوج نے لسٹیال، کالاروس، کپواڑہ کے قریب پھسل گئی ٹاٹا سومو کو برآمد کیا

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.