Friday, May 16, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

کشمیری جوان کی ایک نئی اُڑان

Gadyal Desk by Gadyal Desk
26/12/2022
A A
کشمیری جوان کی ایک نئی اُڑان
FacebookTwitterWhatsappTelegram

 

(سید عالیہ)

Related posts

The Smile that Defined You, A Tribute to Prof. Ravina Hassan

The Smile that Defined You, A Tribute to Prof. Ravina Hassan

14/05/2025

INDIA’S INVESTMENT IN KASHMIR’S FUTURE: A TRANSFORMATIVE JOURNEY

14/05/2025

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے نوجوانوں کو ایک آزاد اور منصفانہ ماحول فراہم ہوا ۔ ریاست بھر میں بلخصوص وادی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔ نوجوانوں کی مصروفیت کی نئی سرگرمیوں کو جنم دیا۔ کشمیریوں کی زندگی کو ایک نئی زندگی جیسے عطا ء ہوئی ہے۔
امن کے اس ماحول نے کشمیر میں انٹر پرینارشپ میں نئی روح اور تازگی پھونکی ہے۔ وہ روح اور تازگی جو گذشتہ تیس سالوں کی ہنگامہ آرائی نے مجروح کی تھی ۔ کشمیر میں کاروباری اسٹارٹ اپس اچھی رفتار سے نشوونما پارہے ہیں۔ ریاست بھر میں 1800 سے زیادہ اسٹارٹ اپس رجسٹر ہوئے ہیں ۔تجارت میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان چھوٹے چھوٹے کاروباری یونٹ کھولنے میں پیش پیش ہیں۔
یہ بات خوش آیند ہے کہ پچھلے چند سالوں سے پڑھے لکھے جوانوں کا رحجان انٹرپرینارشپ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کالج یا یونیورسٹی کی ڈگریاں لے کر گورمنٹ نوکری کے انتظار میں گھروں میں بیٹھے نہیں رہتے ہیں۔ بلکہ کوئی کاروباری یونٹ شروع کر کے جہاں اپنے لیے روزگار کا انتظام کرتے ہیں۔ وہی اوروں کے لیے بھی روزگار فراہم کرتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی مشعل راہ بنتے ہیں۔اوراسطرح سے روزگاروں کے نت نئے وسیلے پیدا ہو رہے ہیں۔لیکن یہ تبھی ممکن ہوا جب موجودہ سرکار نے جے/کے/یو ٹی کے لیے اسٹارٹ اپ پالیسیاں تیار کیں جن کے تحت نوجواں کو انٹر پرینار شپ کے میدان میں موقعے حاصل ہو رہے ہیں۔ اگر ترقی کی رفتا اسی طرح رہی پھر وہ دن زیادہ دور نہیں ہے جب ریاست جموں کشمیر ہندوستان کی پہلی ریاست ہوگی جہاں بے روزگاری کے بحران کا خاتمہ ہو گا۔
اگرچہ جےکے یو ٹی کا شمار بے روزگاری کی شرح کے حوالے سے ملک میں سب سے زیادہ ہے لیکن مشن یوتھ اور جموں کشمیر انٹر پرینارشپ ڈیولپمنٹ انسٹچوٹ(جے/ کے/ ای /ڈی / آئی )کی جدید اسکیموں کے تحت ایک ایسے ایکو سسٹم کو وجود میں لایا جا رہا ہے جس سے ریاست میں انٹرپریناشپ تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ اور کوشش کی جارہی ہے کہ بے روزگاری بحران پر قابو پایا جا سکے۔ سب کے لیے سرکاری نوکریوں کا انتظام ممکن نہیں ہے۔ ویسے بھی اگر ہر ایک سرکاری نوکری ہی چاہےگا تو یہ ایک صحت مند سوچ بھی نہیں ہے۔ اسلیے کہ ایسے سوچ اپنے اندر معاشی جمود کی دعوت رکھتی ہے۔ کیونکہ ملک کی معاشی ترقی کا رازچھوٹی بڑی تجارتوں اور صنعت کاریوں میں مضمر ہے۔ اب اگر سب سرکاری نوکریوں کے پیچھے رہے تو خدا راہ بتائیں تجارت اور صنعت کاری کیونکر ہو سکتی ہے ؟
جے/کے/یوٹی کی گورنر انتظامیہ کا ہدف کشمیر کا مایوس جوان ہے ۔ جوانوں کو ایک روشنی کیطرف لیجانے اور اس مایوسی سے نکانے کے لیے گورنر انتظامیہ جے/کے/ ای/ڈی /آئی اور جے /کے ای /ڈی/ پی کے تحت جہاں قرضے بھی مہیا کرتی ہے وہی تربیتی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی کاروباری یونٹ کو چلانے اور بڑھانے میں آسانیاں پیدا ہوں ۔ وقت کا زیاں اور پیسے کا غیر ضروری اتلاف نہ ہو۔
وقت کے ساتھ ساتھ، کشمیر میں سٹارٹ اپ دن بہ دن پھل پھول رہا ہے۔ نوجوان ایک تنگ دائیرے سے نکل کر ایک وسیع دنیا کو دیکھنے لگا ہے۔ ایک نئی دنیا تخلیق ہو رہی ہے۔ اس کی وسعت میں بڑے پیمانوں پر تشہیر وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اس تشہیری مہم میں سب کو ملکر کام کرنا ہوگا

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

J&K youth to become IAS, doctors, engineers, hoteliers, etc in PM Modi’s leadership: Tarun Chugh

Next Post

Man arrested with Arms and ammunition in Karnah

Related Posts

The Smile that Defined You, A Tribute to Prof. Ravina Hassan
Article

The Smile that Defined You, A Tribute to Prof. Ravina Hassan

by Gadyal Desk
14/05/2025
0

I have been more like an Englishman than a Frenchman here while attempting this tribute. The English man observes E.M...

Read more

INDIA’S INVESTMENT IN KASHMIR’S FUTURE: A TRANSFORMATIVE JOURNEY

14/05/2025
THE YOUTH OF GUREZ VALLEY: DREAMS BEYOND THE MOUNTAINS

THE YOUTH OF GUREZ VALLEY: DREAMS BEYOND THE MOUNTAINS

14/05/2025
With Gratitude and Respect: Bidding Adieu to Our Guiding Light

دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں :پہلگام کا حملہ(خونریزی )اور ہندوستان کی انسانیت

13/05/2025
‘We Were Ready, We Remain Ready’: Top Military Brass Reaffirms Armed Forces’ Readiness After Operation Sindoor

Pakistan Testing India’s Patience

13/05/2025
Next Post
Man arrested with Arms and ammunition in Karnah

Man arrested with Arms and ammunition in Karnah

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.