پیرزادہ سعید
کرناہ//کرناہ انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں انتباہ دیا ہے کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء ضروریہ فروخت کریں اور اگر کسی بھی دکاندار کے خلاف کوئی شکایت درج ہوئی تو أس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کرناہ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کی عرض سے تحصیلدار کرناہ سید اعیاد قادری کی قیادت میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ملازمین نے مارکٹ چیکنگ عمل میں لائی اس دوراں حاطی تاجروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ۔ چینکنگ سکاڈ نے تاجروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی طرف جاری سے کردہ ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل کریں خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
تحصیلدار کرناہ اعیاد قادری نے اس دوران کہا کہ انہیں بہت سی شکایات ملیں تھیں کہ کرناہ میں کچھ ایک تاجر مہنگے داموں پر اشیاء ضروریہ فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ معمول کی چیکنگ تھی اور آئندہ بھی چکنگ سکارڈ مارکٹ میں دکانوں کی چکنگ کرے گئی تاکہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں مدد مل سکے ۔
انہوں نے تاجروں سے کہاہے کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء ضروریہ فروخت کریں خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔