آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بچے اوربڑے زیادہ تر وقت موبائل اور کمپوٹر پر صرف کرتے ہیں ۔ خاص کر آج کل چھوٹی عمر کے بچے بہت زیادہ موبائل کا استعمال کرتے ہیں ۔ ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آٹھ سال سے کم عمر کے بچے روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ وقت موبائل پر صرف کرتے ہیں۔جبکہ نوجوان سات گھنٹے سے زیادہ وقت موبائل پر گزارتے ہیں۔ آج کل نئی نئی موبائل اپلیکشنز سامنے آتی ہے جن میں سے کچھ تو فائدہ مند ہے لیکن کچھ ایپس انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے جن کے استعمال سے پرہیز ضروری ہے ۔ بڑے اکثر جو ایپس استعمال کرتے ہیں ان کو یہ بات یقینی بنانی چاہئے کہ چھوٹے بچے ان ایپس کا استعمال نہ کریں کیوں کہ کبھی کبھی یہ ایپس بچوں کےلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ بچے زیادہ تر نئی نئی ایپس کا استعمال کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن ان اپلیکیشنز کے نقصان کے بارے میں انہیں معلوم نہیں ہوتا۔ بحیثیت والدین ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کا خیال رکھیں کہ ہمارے بچے موبائل پر کون سی ایپس استعمال کرتے ہیں اور ان کی نگرانی بھی ضروری ہے ۔ خاص کر پانچ قسم کی ایپس کے بارے میں والدین کو معلوم ہونا چاہئے جن میں پیغامات رسائی کی ایپس یعنی مسیجنگ ایپس، گیمنگ ایپس جس پر زیادہ تر بچے کھیلتے رہتے ہیں۔ تیسری کیمرہ ایپس ، اس کے علاوہ سوشل میڈیا ایپس اور پانچویں اور اہم شاپنگ ایپس ہے ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ شاپنگ ایپس کے استعمال سے بچے اپنے والدین کو کافی نقصان پہنچارہے ہیں وہ نئی نئی چیزیں آرڈر کرکے بینک اکاونٹس سے پیسے کٹواتے ہیں جو والدین کےلئے مالی خسارے کا باعث بن جاتا ہے ۔سوشل میڈیا کی اگر بات کریںتو بچے سوشل میڈیا ایپس جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور سنیپ چاٹ پر اپنے دوستوں، سکول ، کالج کے فرنڈس ، قریبی عزیزوں سے جڑے رہنا پسند کرتے ہیں۔ اگرچہ سوشل میڈیا کے کچھ زبردست اثرات ہیںلیکن اس میں کچھ پریشانیاں بھی ہیں جن کے بارے میں والدین کو فکر مند ہونا چاہئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سائبر کرائم ایک حقیقی مسئلہ ہے۔ والدین کو اپنے بچوں سے آن لائن حفاظت کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والے کسی بھی نامناسب رویے کی اطلاع کیسے دیں۔ واٹس ایپ اور میسج جیسی میسجنگ ایپس بچوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے مقبول ہیں۔ یہ ایپس سائبر کرائم اور دیگر پریشان کن سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ والدین کو اپنے بچوں سے میسجنگ ایپس کے ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ جانتے ہیں کہ کسی بھی مسئلے کی اطلاع کیسے دی جائے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بچے ایسی باتیں بھی دوسروںتک پہنچاتے ہیں جو مخفی رہنی چاہئے یا اپنے گھر کے بارے میں دوستوں اور والدین کے بارے میں کئی حیران کن باتیں ایک دوسرے سے شیر کرتے ہیں۔اسی طرح موبائل ڈیوائس پر آج کل بہت ساری گیمز کھیلی جاتی ہیں اور اس طرح کی گیمنگ ایپس ہر عمر کے بچوں میں بے حد مقبول ہیں۔ اگرچہ عمر کے لحاظ سے بہت سے قابل اطلاق اور محفوظ گیمز موجود ہیںلیکن کچھ گیمنگ ایپس پریشان کن ہے جس سے والدین کو باخبر رہنے کی اشد ضرورت ہے ۔ کچھ گیمز ایپکس سے جنسی مواد پر مشتمل ہوتی ہے ۔والدین کو چاہیے کہ وہ ان گیمز کا بخوبی جائزہ لیں جو ان کے بچے کھیل رہے ہیں اور یقینی بنائیں کہ وہ ان کی عمر کے لیے قابل اطلاق ہیں۔ اسی طرح آج کل انسٹا گرا م اور سنیپ چاٹ جیسی کیمرہ ایپس بچوں کی پسندیدہ اپلیکشن ہیں جو دوستوں کے ساتھ تصاویر اور ریل شیئر کرنے کےلئے عام ہے ۔ لیکن ان ایپس کو مناسب تصاویر اور ویڈیوز شیر کرنے کےلئے استعمال میں لایا جانا چاہئے ۔والدین کو اپنے بچوں سے کیمرہ ایپس کے ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ جانتے ہیں کہ کسی بھی مسئلے کی اطلاع کیسے دی جائے۔اس کے علاوہ شاپنگ کےلئے اگرچہ مختلف ایپس موجود ہیں لیکن کچھ مقبول ایپس بھی ہیں جیسے کہ Amazonاور e Bayاپلیکشن جو آن لائن شاپنگ کےلئے استعمال کی جاتی ہیں ۔ ان ایپس کے ذریعے ہم گھر بیٹھے کچھ بھی خرید سکتے ہیں لیکن بچوں کی جانب سے استعمال میں لائی جانی والی اس طرح کی کاروباری ایپس پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے اور یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ بچے اگر کچھ آن لائن خرید رہے ہیں وہ کیا چیز ہے اور کس کام کےلئے استعمال میں لانی ہے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بچے کوئی ایسی چیز آن لائن آرڈر کریں جس کے باعث بعد میں والدین کو پریشانی اُٹھانی پڑتی ہے ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو بھی چیز آن لائن آڈر کی جاتی ہے وہ بچے کےلئے قابل اطلاق ہے کہ نہیں یا ایسی کوئی چیز تو آرڈر نہیں کی جاتی ہے جس کا بچوں کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہو۔ اس لئے والدین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہر چیز پر نظر رکھیں ۔ باوجود اس کے کہ والدین اپنے نجی کاموں ، گھریلو معاملات اور دیگر مسائل میں اس طرح الجھے رہتے ہیں کہ ان کی بچوں کی سرگرمیوں پر نظر نہیں رہتی لیکن والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ وقت نکال کر بچوں پر نظر رکھیں۔
بچوں کی جانب سے استعمال کی جارہی سب سے زیادہ خطرناک مسیجنگ اپلیکشن میں ایسی ایپس ہے جو گمنام پیغام رسانی اور مواصلات کی اجازت دیتی ہیں جو آن لائن پیغامات رسائی کے دوران کسی وجہ سے پریشان کن ثابت ہوسکتی ہے ۔ ان ایپس میں Whisper, KikاورYak Yikجیسی ایپس زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔ ان ایپس پر ایک دوسرے کی شکل اختیار کی جاسکتی ہے اور بچوں کو خاص معلومات افشا کرنے یا انہیں نامناسب تصاویر منتقل کرنے کے لیے دھوکہ دے سکتے ہیں۔ والدین کو ان ایپس کے بارے میں خبر دار رہنے کی ضرورت ہے اور بچوں کو آن لائن نقصانات سے باخبر کرناضروری ہے ۔ اس کےلئے ایک اور ایپ ہے Snapchatجو سب سے زیادہ مقبول ایپ ہے جس کو بچے زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ا س اپیس سے بچے فوٹو یا ویڈیو بناکر اس کو مختلف شکلوں میں ڈھال سکتے ہیں۔لیکن یہ انتہائی خطرناک ایپ ہے اس کو روکنے کےلئے سنیپ کو محدود وقت کےلئے دیکھنے کی اجازت دینا ، آن لائن دھوکہ کو روکنے کےلئے طریقے موجو د ہیں۔ موبائل میں کچھ اس طرح کی اپیس کا استعمال کرکے آن لائن شکاری بچوں کو دھوکہ دے سکتے ہیں اور ان سے اپنی مرضی کا مواد حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ موبائل میں ایسی ایپس شامل ہیں جو صارفین کو عریاں تصاویر شیئر کرنے یا جنسی چٹ چیٹ میں مشغول ہونے کی اجازت دیتی ہیں۔ اس ترتیب میں سب سے زیادہ مقبول ایپس ۔Tnder, Grindrاور Blendrشامل ہیں اگرچہ ایپس میں عمر کی پابندیاں ہوسکتی ہیںلیکن اگر بچے اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ بولیں گے تو ان کےلئے ان ایپس کا استعمال ممکن ہوجائے گا۔ والدین کو ان ایپس کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے اور اپنے بچوں کو ان سے محفوظ رکھنے کےلئے اقدامات اُٹھانی چاہئے۔ اس کے علاوہ کچھ ایپس ایسی ہین جن پر بچے گھنٹوں گزار کر اپنی پڑھائی سے بھی دور ہوجاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بچے ان گیمنگ ایپس سے زیادہ تر وقت اکیلے گزارنے کے عادی بن جاتے ہیں ان ایپس میں Candy Crush، Clash of Clansاور Flappy Birdشامل ہیں۔ یہ ایپس انتہائی مایوس کن ہو سکتی ہیں اور ان کی وجہ سے بچوں کو ان کو ہرانے کی کوشش میں گھنٹوں گزارنا پڑتا ہے۔ یہ دوستوں اور خاندان سے الگ تھلگ ہونے کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں خراب کارکردگی کا باعث بن سکتا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل پر وقت گزارنے کےلئے وقت کا تعین کریں ۔ہمیں اپنے بچوں کو موبائل کے ایپس کے نقصانات اور ان سے پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں آگاہ کرنان چاہئے ۔
Revolutionizing Winter Vacations: Shaping Innovators and Leaders of Tomorrow
“The function of education is to teach one to think intensively and to think critically. Intelligence plus character – that...
Read more