تانترے شیفیق
اننت ناگ، 25 اگست:
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جمعرات کو ایک کارپینٹر ایک زیر تعمیر مکان سے گر کر ہلاک ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے کارپینٹر کی شناخت تجمل احمد بٹ ولد محمد اشرف ساکنہ دہرونا اننت ناگ کے طور پر کی اور بتایا کہ یہ واقعہ بوچو کوکرناگ میں پیش آیا۔ نیچے گرنے کے فوراً بعد، انہوں نے بتایا کہ تجمل کو ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔