سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فائر سروسز کا بیٹا آگ بجھانے والے آلات کو ری فل کرنے کے دوران دھماکے میں ہلاک۔
تانترے شیفیق
کوکرناگ، 25 اگست:
ایک 28 سالہ دکاندار اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فائر سروسز کا بیٹا اننت ناگ قصبے میں گنجیواڑہ کے قریب اپنی دکان میں آگ بجھانے والے آلات کو ری فل کرنے کے دوران دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے گھڑیال کو بتایا کہ دکاندار حاذق وانی ولد عبدالرحمن وانی ساکنہ بڈر کوکرناگ اس دھماکے میں شدید زخمی ہوا اور اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ایک پولیس افسر نے گھڑیال کو واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔